• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ﻧﺎ ﺍُﻣﯿﺪ ﻟﻮﮒ !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ﻧﺎ ﺍُﻣﯿﺪ ﻟﻮﮒ

ﺟﻮ ﺗﯿﺮﯼ ﺭﺣﻤﺖ ﮐﮯ ﻃﻠﺐ ﮔﺎﺭﻧﮩﯿﮟ ‌ﮨﻮﻧﮕﮯ
ﻭﮦ ﺗﯿﺮﯼ ﻋﻄﺎ ﮐﮯ ﺣﻖ ﺩﺍﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﻧﮕﮯ

ﺟﻨﮩﯿﮟ ﺣﺮﺍﻡ ﺣﻼﻝ ﮐﯽ ﺗﻤﯿﺰ ﻧﮩﯿﮟﮨﻮﮔﯽ
ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺗﯿﺮﮮ ﮐﺮﻡ ﮐﮯ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﻧﮕﮯ

ﺟﻦ ﮐﺎ ﯾﻘﯿﻦ ﭘﺨﺘﮧ ﺗﯿﺮﯼ ﺫﺍﺕ ﭘﮧ ﮨﻮ ﮔﺎ
ﻭﮦ ﺗﻨﮕﺪﺳﺘﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟﺑﮯ ﺯﺍﺭ ﻧﮩﯿﮟﮨﻮﻧﮕﮯ

ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺁﺯﻣﺎﺋﺸﻮﮞ ﻣﯿﮟﮔﺰﺭﯼ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﯽ
ﭘﮭﺮ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﮔﻨﺎﮦ ﺑﮭﯽ ﺷﻤﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﻧﮕﮯ

ﺟﻮ ﺛﺎﺑﺖ ﻗﺪﻡ ﺭﮨﺎ مشکل ﮐﯽ ﮔﮭﮍﯼﻣﯿﮟ
ﺍُﺱ ﮐﻮ ﻋﻨﺎﯾﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﻧﮑﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﻧﮕﮯ

ﮐﯿﻮﮞ ﺍﻧﺴﺎﮞ ﻣﺎﻧﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺫﺍﺕ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ
ﺳﺐ ﮐﯽ ﻗﺴﻤﺖ ﻣﯿﮟ ﻟﮑﮭﮯ ﺍﻧﺒﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﻧﮕﮯ

ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﻋﺪﻭﮞ ﮐﻮ ﺳﭻ ﮐﺮ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯﻓﺮﺍﺯﯼ
ﺍُﻥ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ ﺟﻨﮩﯿﮟ ﺍﻋﺘﯿﺒﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟﮨﻮﻧﮕﮯ

ﮐﺘﺎﺏ : ﺣﯿﺎﺕِ ﺑﺸﺮ
ﺷﺎﻋﺮ : ﺍﻭﺭﻧﮓ ﺯﯾﺐ ﻓﺮﺍﺯﯼ
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَن يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَىٰ مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ ﴿١٣٥﴾ أُولَٰئِكَ جَزَاؤُهُم مَّغْفِرَةٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَجَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ وَنِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ ﴿١٣٦﴾
اور جن کا حال یہ ہے کہ اگر کبھی کوئی فحش کام ان سے سرزد ہو جاتا ہے یا کسی گناہ کا ارتکاب کر کے وہ اپنے اوپر ظلم کر بیٹھتے ہیں تو معاً اللہ انہیں یاد آ جاتا ہے اور اس سے وہ اپنے قصوروں کی معافی چاہتے ہیں کیونکہ اللہ کے سوا اور کون ہے جو گناہ معاف کرسکتا ہو او ر وہ دیدہ و دانستہ اپنے کیے پر اصرار نہیں کرتے ایسے لوگوں کی جزا ان کے رب کے پاس یہ ہے کہ وہ ان کو معاف کر دے گا اور ایسے باغوں میں انہیں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہونگی اور وہاں وہ ہمیشہ رہیں گے کیسا اچھا بدلہ ہے نیک عمل کرنے والوں کے لیے۔
قرآن، سورت آلِ عمران ، آیت نمبر 136-135

قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ﴿٥٣﴾
(اے نبیؐ) کہہ دو کہ اے میرے بندو، جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو جاؤ، یقیناً اللہ سارے گناہ معاف کر دیتا ہے، وہ تو غفور و رحیم ہے۔
قرآن، سورت الزمر، آیت نمبر 53
وَمَن يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَّحِيمًا ﴿١١٠﴾
اگر کوئی شخص برا فعل کر گزرے یا اپنے نفس پر ظلم کر جائے اور اس کے بعد اللہ سے درگزر کی درخواست کرے تو اللہ کو درگزر کرنے والا اور رحیم پائے گا۔
قرآن، سورت النساء، آیت نمبر 110
 
Top