عبداللہ کشمیری
مشہور رکن
- شمولیت
- جولائی 08، 2012
- پیغامات
- 579
- ری ایکشن اسکور
- 1,658
- پوائنٹ
- 186
ابلغکم رسالات ربی و نصحت لکم ولکن لا تحبون الناصحین
اصلاح کا نبوی طریقہ کار اپنانے کی بجائے انتشار اور فساد پھیلانے والے ہمارے مخالف متعصبین و حاسدین بھائیوں کو ہم اپنی مخالفت سے نہیں روکتے۔ ان کو اللہ نے زبان دی ہے اس سے وہ جو چاہیں کچھ بھی نکال سکتے ہیں اور بول سکتے ہیں،کسی بھی بات کو جیسا بھی رنگ دینا چاہیں وہ دے سکتے ہیں ۔ وہ مخالفت کا شوق پورا کرنا چاہتے ہیں تو دل کھول کر پورا کریں۔ لیکن ایسے لوگوں کی مخالفت کے باوجود بھی ہم انکو اپنا بھائی سمجھتے ہوئے نصیحت اور خیرخواہی کے حق سے محروم نہیں کریں گے اور ان کو یہ نصیحت ضرور کریں گے کہ مخالفت ضرور کیجئے مگر اپنی آخرت کو خراب مت کیجئے۔ایسی بات نہ کیجئے جس کو کل اللہ کی عدالت میں ثابت نہ کر سکیں۔اپنے ہاتھوں اور زبان کا ایسا استعمال نہ کیجئے جن کے متعلق احادیث رسول میں عذاب کی وعیدیں ہیں۔ گالیاں دیں،پتھر ماریں،دھکے دیں،گالیوں اور بہتانوں کے پتھر ماریں،تیر برسائیں یا تکلیف پہنچانے کا کوئی ذریعہ بھی اپنائیں ہم ان کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ایسا کرنے سے ہمارے دنیا اور آخرت کے اجر میں ہی اضافہ ہوگا ان شاءاللہ ۔اگر ہم اپنے رب کے ساتھ مخلص ہیں،کتاب و سنت اور منھج صحابہ پر عمل پیرا ہونے کے لئے حریص ہیں ان شاءاللہ،اگر ہم اپنی اصلاح کے لئے ہمیشہ تیار رہنے والے ہیں ان شاءاللہ، اگر ہم اللہ کی پکڑ کا خوف رکھنے والے اور اللہ کی جنتوں کے مہمان بننے کی اور اللہ رب ذوالجلال والاکرام کے دیدار کی طمع رکھنے والے ہیں ان شاءاللہ تو اللہ کی قسم پھر اللہ کی رحمت اور توفیق سے ہمارے ساتھ رب کی نصرت اور تائید ہے تو پھر ہمیں اللہ تعالی کی ان نعمتوں پر شکر بھی ادا کرنا چاہئے اور مخالفین کی ایسی مخالفتوں کی پرواہ بھی نہیں کرنی چاہئے ۔فرمایا ان ینصرکم اللہ فلا غالب لکم و ان یخذلکم فمن ذالذٰی ینصرکم من بعدہ و علی اللہ فلیتوکل المؤمنون

حافظ ابن السعید