• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دل کا بگاڑ

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,385
پوائنٹ
995
کتاب کا نام:
دل کا بگاڑ

مصنف:
محمد بن صالح المنجد

مترجم:
شفیق الرحمٰن الدراوی

ناشر:
الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ

ٹائٹل:
تبصرہ:
قرآنی علوم وفنون ایک لامتناہی سلسلہ ہے۔ یہ بھی قرآن کا ایک معجزہ ہے کہ ہر آنے والا اس موضوع پر لکھتا چلا جاتا ہے، مگر اس علم کی انتہاء ہونے کو نہیں آتی۔ ہر دور میں اس بات کی ضرورت ہمیشہ رہی ہے کہ صحیح منہج اور مسلک پر چلتے ہوئے ترجیحات متعین کرتے ہوئے نرم اور دھیمے لہجے میں دعوت حق کو پھیلایا جائے۔ یہ سعادت اس دور کےبعض عرب علماء کے نصیب میں وافر طور پر آئی ہے کہ ان کاانداز بیاں اتنا شیریں اور دھیما ہوتا ہے کہ نہ ماننے والے کے دل میں بھی اثر کرجاتا ہے، اور ایسی دعوت کامیاب بھی رہتی ہے۔
حقیقت میں بہترین لوگ وہی ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو علوم وحی کی خدمت کے لیے وقف کردیا ہے۔ یقیناً یہ اللہ عزوجل کی طرف سے ایسا انعام ہے جو قابل رشک ہے، اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر دور کی مناسبت سے قرآنی علوم وفنون، نکات ومعارف، مسائل وغوامض پر لکھا جائے اور الحمد للہ کہ علمائے حق کی ایک جماعت روز اوّل سے یہ خدمت انجام دے رہی ہے، اور روز آخر تک جب تک کہ ایک بھی حق بات کہنے والا زندہ ہے وہ قال اللہ اور قال الرسول کی مبارک صدائیں بلند کرتا رہے گا۔
ان ہی علمائے حق میں سے ایک معاصر عالم محترم فضیلۃ الشیخ صالح المنجد ہیں۔جنہیں اللہ تعالیٰ نے رسوخ علم سے نوازا ہے۔ موصوف محترم منجھے ہوئے باوقار عالم اور عابد وزاہد شخص ہیں۔ ان کی تحریروں سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔
انہوں نے ایک سلسلۂ رسائل ’’ اعمال القلوب‘‘ اور ’’ مفسدات القلوب‘‘ شروع کیا ۔ جس میں اوّل الذکر میں بارہ رسالے ہیں جبکہ ثانی الذّکر میں دس رسالے ہیں۔اگرچہ یہ رسالے عرب معاشرہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے لکھے گئے ہیں، لیکن بالعموم ان موضوعات کا احاطہ ہے، جس سے اس وقت پورا عالم گزر رہا ہے۔
یہ عربی کتاب ’’ سلسلہ مفسدات القلوب ‘‘ کا اردو ترجمہ ’’ دل کا بگاڑ ‘‘ ہے، اس کتاب میں دل کو سیاہ اور اللہ تعالی ٰسے دور کرنے والے اعمال کا محاسبہ کیا گیا ہے۔ اس کا مطالعہ دل کی اصلاح میں انتہائی معاون ہوگا۔ ان شاءاللہ
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ کریم ومہربان ذات ہمیں کتاب وسنت کی سمجھ اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین برحمتک یا ارحم الراحمین۔
ڈاؤنلوڈ
 
Top