• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اگر نیکی کر کے دل خوش ہو اور گناہ کر کے دل خوش نہ ہو تو ایسی کیفیت کو کیا کہتے ہیں؟

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
ایسی کیفیت کو ایمان کہتے ہیں اور ایسا شخص مومن ہے۔ ایک روایت کے الفاظ ہیں:
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا الْإِيمَانُ قَالَ إِذَا سَرَّتْكَ حَسَنَتُكَ وَسَاءَتْكَ سَيِّئَتُكَ فَأَنْتَ مُؤْمِنٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا الْإِثْمُ قَالَ إِذَا حَاكَ فِي صَدْرِكَ شَيْءٌ فَدَعْهُ۔(مسند احمد،جلد ٣٦، ص٣٥٧، موسسہ الرسالہ)
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ایمان کسے کہتے ہیں؟آپ نےفرمایا؛ جب تجھے نیکی سے خوشی ہو اور برائی سے تنگی ہو تو تو مومن ہے۔ اس شخص نے کہا ؛ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! گناہ کیا ہے۔ آپ نے کہا: جب تیرے سینے میں کوئی شیئ کھٹکے تو اسے چھوڑ دے۔
علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو یہاں صحیح کہا ہے۔
 
Top