• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سبحان صرف اللہ تعالی ہے۔ تفسیر السراج۔ پارہ:3

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,009
پوائنٹ
436
اَللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ۝۰ۚ اَلْحَيُّ الْقَيُّوْمُ۝۰ۥۚ لَا تَاْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ۝۰ۭ لَہٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ۝۰ۭ مَنْ ذَا الَّذِيْ يَشْفَعُ عِنْدَہٗٓ اِلَّا بِاِذْنِہٖ۝۰ۭ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ اَيْدِيْہِمْ وَمَا خَلْفَھُمْ۝۰ۚ وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِہٖٓ اِلَّا بِمَا شَاۗءَ۝۰ۚ وَسِعَ كُرْسِيُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ۝۰ۚ وَلَا ئَُوْدُہٗ حِفْظُہُمَا۝۰ۚ وَھُوَالْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ۝۲۵۵
اللہ ہی معبود ہے ۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ زندہ ہے اور سب کا قائم رکھنے والا ہے ۔ نہ اسے اونگھ آتی ہے نہ نیند۔۱؎ جو کچھ آسمانوں اورزمین میں ہے ، سب اس کا ہے ۔ایسا کون ہے کہ بغیر اس کی اجازت کے اس کے پاس شفاعت کرے۔ جو کچھ ان کے آگے اور پیچھے ہے، وہ جانتا ہے اور یہ لوگ اس کے علم میں سے کچھ نہیں گھیرسکتے مگرجتنا کہ وہ چاہے۔ اس کی کرسی میں زمین و آسمان کی سمائی ہے اور ان دونوں کی نگہبانی اس کو تھکاتی نہیں اور وہ بلند مرتبہ اور سب سے بڑا ہے ۔(۲۵۵)
سبحان صرف اللہ تعالی ہے
۱؎ ان آیات میں اللہ تعالیٰ کی توحید وصفات کو نہایت خوبصورتی اور نزاکت سے بیان فرمایا ہے جس سے ایک طرف تو رب ذو الجلال کی عظمت وعزت دلوں میں پیدا ہوتی ہے اور دوسری طرف تمام شبہات جو اس کے متعلق یہودیوں اور عیسائیوں کے دلوں میں تھے، دور ہوجاتے ہیں۔ اَللّٰہُ لاَاِلٰہَ الِاَّ ھُوَ کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک وسہیم نہیں۔ وہ اپنی وحدت وقدرت میں بے نظیر ہے ۔ ایک ہے۔ اس کا کوئی اقنوم نہیں، جسے اس کا حصہ وعنصر ٹھہرایاجائے۔ الحی کے معنی یہ ہیں کہ وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے اور کائنات میں جو زندگی نظرآرہی ہے ،وہ اس کا عطیہ وفیضان ہے۔ اسی کی وجہ سے عالم قائم ہے ۔ اَلْقَیُّوْم کا مقصد یہ ہے کہ وہ صرف خالق ہی نہیں، صرف زندگی عطاکرنے والا ہی نہیں بلکہ تربیت وتقویم بھی اسی کا حصہ ہے ۔ وہ پیدا کرتا ہے ،زندگی بخشتا ہے اور اس کے بعد وہ اس کی تربیت اور اصلاح کا بھی خیال رکھتا ہے۔لاَ تَاْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلاَ نَوْمٌ ایک شبہ کا ازالہ ہے ۔جاہلوں کی طرف سے سوال پیدا ہوتا تھا کہ وہ خدا جس کی سلطنت اتنی وسیع ہے، وہ کیا سوتا بھی ہے ؟ فرمایا کہ وہ تو جھپکی بھی نہیں لیتا۔ یعنی وہ ہمہ آن بیدار رہتا ہے ۔ اس کا علم ہروقت اپنا کام کرتا رہتا ہے ۔ لَہٗ مَافِی السَّمٰوٰتِ اس کے وسیع اختیارات پر دال ہے ۔ آسمان کی بلندیاں اور زمین کی پستیاں سب اس کے احاطۂ اختیار وملک میں ہیں، اس لیے ایسے خدا کے سامنے جھوٹی سفارش کی کسے جرأت ہوسکتی ہے جو آگے پیچھے کی ہرچیز کو جانتا ہو۔ وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ کے معنی علامہ ابن جریر الطبری نے علم کی وسعت کے لیے ہیں یعنی اللہ کا علم ہمہ گیر ہے اس سے کوئی چیز خارج نہیں۔ چنانچہ کراسی علماء کی جماعت کو کہتے ہیں اور کراسیۃ اس کتاب کو کہتے ہیں جس میں علم کی باتیں لکھی جائیں۔ وَلاَ یَؤُدُہٗ حِفْظُھُمَا میں یہودیوں اور عیسائیوں کی تردید ہے ۔ توراۃ میں لکھا ہے کہ خدا بھی انسانوں کی طرح کثرت کام سے تھک جاتا ہے ۔قرآن حکیم فرماتا ہے ۔ یہ مادی صفات خدا کے وقار کے لیے باعث توہین ہیں۔ وہ بلند وبالا ہے ۔ اس نوع کی صفات کا انتساب اس کی جانب گناہ ہے ۔
حل لغات
{ کرسی} اصل معنی تکرس کے جمع ہونے کے ہیں۔ کتاب کو چونکہ ورق ورق جمع کرکے بنایاجاتا ہے، اس لیے کراسی کہتے ہیں۔ ثانوی معنی اس کے علم کے ہیں۔
 
Top