• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

1433ھ - نیا ہجری سال

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
یکم محرم 1433ھ (26/نومبر 2011ء)


نئے ہجری سال 1433 کی آمد آپ سب کو مبارک ہو۔
آج بمطابق عیسوی تقویم ، 26/نومبر 2011 کو سعودی عرب میں یکم محرم الحرام قرار پائی ہے۔

ہر نیا ہجری سال ہمیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم ہجرت کی یاد دلاتا ہے!
وہ ہجرت جس کے باعث اسلام کا غلبہ اور اقتدار ہوا اور جس کی وجہ سے مدینہ منورہ کی پہلی اسلامی ریاست کا قیام عمل میں آیا ، یہی وہ ہجرت تھی جس کے باعث بدر و حنین اور باقی فتوحات حاصل ہوئیں۔
سفرِ ہجرت ہمیں ان واقعات میں پوشیدہ اسباق پر روشنی ڈالنے اور تجدیدِ عہد کی بھی دعوت دیتا ہے۔ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک کا سفرِ ہجرت گوکہ اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے تاہم یہ وقت کے ساتھ قید ہے مگر مسلمان کے لیے قیامت تک کے لیے ہجرت کا دروازہ کھلا ہے۔

نیا ہجری سال دعوتِ غور و فکر دے رہا ہے۔ ہم نے اپنی عمر عزیز کا ایک قیمتی سال مکمل کر لیا بلکہ شاید یہ کہنا زیادہ صحیح ہوگا کہ ہماری عمر عزیز کا ایک سال کم ہوا۔
نیا سال دعوتِ محاسبۂ نفس بھی دے رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ زندگی کا ہر گزرنے والا لمحہ اگر ہمیں اللہ تعالیٰ کے قریب نہیں کر رہا تو دور کرنے کا سبب بن رہا ہے اسلیے کہ انسان وقت کے ہاتھوں محکوم و مجبور ہے۔ عقل کا تقاضا یہ ہے کہ ہم گذشہ سال کے شب و روز کا جائزہ لے کر دیکھیں کہ آیا ہم اللہ کے قریب ہوئے ہیں یا گذشتہ سال کے ایام نے ہمیں اللہ تعالیٰ سے مزید دور کر دیا ہے؟
ایک حوالے سے ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمارے دین نے ہمارے لیے توبہ کا نظام متعارف کروایا ہے۔ سال گذشتہ میں ہوئیں اپنی کوتاہیوں ، نادانیوں اور غلطیوں پر نادم و شرمسار ہو کر آئیے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کریں اور آئیندہ عمل صالح کا عزم کریں ۔۔۔ امید ہے کہ اللہ رب العزت اپنے فضل و کرم سے سابقہ گناہوں کو معاف فرما دے گا بلکہ اپنے خاص لطف و کرم سے گناہوں کو نیکیوں میں بدل دے گا۔ ان شاءاللہ۔

اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو واقعۂ ہجرت سے صحیح سبق سیکھنے اور غلبۂ دین کی خاطر اللہ کی رضا کے لیے پہلے اپنے اخلاق و کردار کو سنوارنے پھر تبلیغ دین کی سعئ پیہم کی توفیق عطا فرمائے ، آمین یارب العالمین۔

(ماخوذ : روشنی ، اردو نیوز سعودی عرب)
 

طارق بن زیاد

مشہور رکن
شمولیت
اگست 04، 2011
پیغامات
324
ری ایکشن اسکور
1,719
پوائنٹ
139
السلام و علیکم بھائی جان
آپکو بھی بہت بہت مبارک سال نو
اللہ ہماری خطاؤں کو معاف فرماے
اور آءندہ آنے والے سال کو قرآن و سنت پر عمل کرتے ہوے گذارنے کی توفیق عطا فرماے
آمین۔جزاک اللہ خیر بھائ جان۔
 

ندیم محمدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 29، 2011
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,279
پوائنٹ
140
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میری طرف سے فورم کے تمام ساتھیوں کو نیا اسلامی سال مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری سالِ گذشتہ کی تمام خطاؤں اور غلطیوں سے در گذر فرمائے اور یہ سال ہمارے لیے خوشیوں سے لبریز کر دے۔ہمیں اپنے نازل کردہ دین اسلام کو صحیح معنوں میں سجھنے کی تو فیق عطا فرمائے اور ہم سب کے علم و عمل میں اضافہ فرمائے
اس نئے سال کو امتِ مسلمہ کی سربلندی کا سال بنادے۔

آمین یا رب العالمین،
 
Top