• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل تشیع کا سوال: کافر کا پڑھایا ہوا نکاح

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
میں نے ایک آدمی سے سنا تھا کہ شیعہ لوگ اکثر سوال کرتے ہیں کہ اگر ابوطالب کافر تھا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اماں خدیجہ رضی اللہ عنہا سے نکاح بھی اسی نے پڑھوایا تھا۔تو کافر کا پڑھایا ہوا نکاح کیسے صحیح ہوا؟شیعہ لوگ ایسے ذہن خراب کرتے ہیں۔میرا سوال ہے کہ ان کو کیسے جواب دیا جائے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
بہت ہی قابل تعجب سوال ہے کیونکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح تو حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے ۲۵ سال کی عمر میں ہوا تھا اور نبوت ۴۰ سال کی عمر میں ملی تو نبوت سے ۱۵ سال پہلے ابو طالب کو مسلمان بنانے کی کیا تُک ہے یعنی یہ نکاح دور اسلام میں نہیں ہوا ہے بلکہ دور جاہلیت میں ہوا ہے۔
 
Top