• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بدترین اور فتنہ پرداز علماء کا دور

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
708
پوائنٹ
120
ڈاکٹر اسرار صاحب نے اپنے ایک بیان میں ایک حدیث بیان کی تھی کہ
میری امت پر ایک وقت ایسا آئے گا اسلام میں اس کے نام کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔
قرآن میں اس کے رسم الخط کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔
مسجدیں آباد ہوں گی لیکن ہدایت سے خالی ہوں گی۔
اور ان کے علماء آسمان کے نیچے بد ترین لوگ ہوں گے۔
فتنہ انہی میں سے نکلے گا اور انہی کے اندر داخل ہو جائے گا۔

اس حدیث کی کیا سند ہے۔ جزاک اللہ
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,006
ری ایکشن اسکور
9,809
پوائنٹ
773
امام بيهقي رحمه الله (المتوفى458)نے کہا:
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أخبرنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَارُ، حدثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي إِيَاسٍ، حدثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دُكَيْنٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ (؟) عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُوشِكُ أَنْ يَأْتِيَ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ لَا يَبْقَى مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا اسْمُهُ، وَلَا يَبْقَى مِنَ الْقُرْآنِ إِلَّا رَسْمُهُ، مَسَاجِدُهُمْ عَامِرَةٌ وَهِيَ خَرَابٌ مِنَ الْهُدَى، عُلَمَاؤُهُمْ شَرُّ مَنْ تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ مَنْ عِنْدَهُمْ تَخْرُجُ الْفِتْنَةُ وَفِيهِمْ تَعُودُ [شعب الإيمان 3/ 317]۔


یہ حدیث ضعیف ہے کیونکہ علی بن الحسین نے علی رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔
یعنی سند منقطع ہے۔

علامہ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے دیکھئے : [تحقيق مشكاة المصابيح: 1/ 91]
 
Top