• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اپنی عورتوں کی طرف سے ان کی اجازت کے بغیر قربانی کر دینا درست ہے
(۸۴۵)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ ہم ذیقعدہ کی ۲۵تاریخ کو مدینہ سے روانہ ہوئے۔۔۔ یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے حدیث : ۷۹۲،۷۹۱)یہاں اس روایت میں یہ زیادہ کہا کہ قربانی کے دن ہمارے سامنے گائے کا گوشت لایا گیا تو میں نے کہا کہ یہ گوشت کیسا ہے؟ تو (لا نے والے نے) جواب دیا کہ رسول اللہﷺ نے اپنی ازواج کی طرف سے قربانی کی تھی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ منیٰ میں نبیﷺ کے قربانی کے مقام پر قربانی کرنا افضل ہے۔
(۸۴۶)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ منحر میں یعنی رسول اللہﷺ کی قربانی کرنے کی جگہ پر قربانی کیا کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اونٹ کا پیر باندھ کر نحر (قربانی) کرنا
(۸۴۷)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کا گزر ایک ایسے شخص پر ہوا جس نے اپنے جانور (اونٹ) کو نحر کر نے کے لیے بٹھا رکھا تھا تو انہوں نے کہا کہ اس کو کھڑا کر کے اس کا پاؤں باندھ دے (اور اس کو نحر کو) کیوں کہ یہی محمدﷺ کی سنت ہے)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ قصاب کی اجرت میں قربانی کی کوئی چیز گوشت یا کھال وغیرہ نہ دے۔
(۸۴۸)۔ امیر المومنین سیدنا علیؓ کہتے ہیں کہ مجھے نبیﷺ نے حکم دیا تھا کہ میں قربانی کے اونٹوں کی نگرانی کروں اور قصاب کو ان کی کوئی چیز بطور اجرت نہ دوں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
قربانی کے جانور میں سے کیا کھائے اور کیا صدقہ کرے
(۸۴۹)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ کھاتے تھے اور وہ بھی صرف منیٰ میں (منیٰ سے باہر گوشت لے جانے کی ممانعت تھی) اس کے بعد نبیﷺ نے ہمیں اجازت عنایت کی اور فرمایا :'' کھاؤ اور ساتھ لے جاؤ، پس ہم نے کھایا اور ساتھ لے آئے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ احرام کھو لتے وقت بالوں کا منڈوا لینا یا کتروا لینا
(۸۵۰)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہا کرتے تھے کہ رسول اللہﷺ نے اپنے حج میں سر کے بالوں کو منڈوا ڈالا تھا۔

(۸۵۱)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا۔ :'' اے اللہ ! سرمنڈوانے والوں پر اپنی رحمت فرما۔ '' صحابہ نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! بال کتروانے والوں پر (بھی رحمت کی دعا فرمائیے) تو آپﷺ نے فرمایا :'' اے اللہ ! سرمنڈوانے والوں پر رحمت نازل فرما۔ '' صحابہ نے پھر عرض کی کہ یا رسول اللہ ! بال کتروانے والوں پر بھی (رحمت کی دعا فرمائیے تو آپﷺ نے تیسری بار) فرمایا :'' بال کتروانے والوں پر بھی (رحمت فرما)۔ ''

(۸۵۲)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' اے اللہ ! سر منڈوانے والوں کو معاف کر دے۔ '' صحابہ نے کہا :۔ '' بال کتروانے والوں کو بھی۔ '' آپﷺ نے دوبارہ فرمایا :'' اے اللہ ! سر منڈوانے والوں کو معاف فرما دے۔ '' صحابہ نے کہا :'' بال کتر والے والوں کو بھی۔ '' تو آپﷺ نے تیسری بار فرمایا :'' بال کتروانے والوں کی بھی مغفرت فرما۔ ''

(۸۵۳)۔ سیدنا معاویہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے بال ایک قینچی سے کتر دیے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جمروں کو کنکریاں مارنا یعنی رمی کرنا ضروری ہے
(۸۵۴)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے ایک آدمی نے پوچھا کہ میں جمروں کو کنکریاں کس وقت ماروں تو انہوں نے فرمایا :'' جس وقت تمہارا امام مارے اسی وقت تم بھی مارو۔ اس نے دوبارہ ان سے یہی مسئلہ پوچھا تو انہوں نے فرمایا :'' ہم انتظار کرتے رہتے پس جب آفتاب ڈھل جا تا تو اس وقت ہم کنکریاں مارتے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ وادی کے نشیب سے جمروں کو کنکریاں مارنا
(۸۵۵)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے وادی کے نشیب سے کنکریاں ماریں تو ان سے پوچھا کیا کہ کچھ لوگ تو وادی کے اوپر سے مارتے ہیں تو عبداللہ بن مسعودؓ نے جواب دیا کہ قسم اس کی کہ جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ! یہ اس شخص (یعنی محمدﷺ کے رمی کرنے) کی جگہ ہے جن پرسورۂ بقرہ نازل کی گئی تھی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ تمام جمروں کوسات سات کنکریاں مارنا
(۸۵۶)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ سے ہی روایت ہے کہ وہ جب بڑے جمرے کے پاس پہنچے تو انہوں نے کعبہ کو اپنی بائیں جانب کر لیا اور منیٰ کو اپنی داہنی طرف اور سات کنکریوں سے رمی کی اور کہا کہ اسی طرح اس شخص نے رمی کی جس پر سورۂ بقرہ نازل گئی تھی (ﷺ)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب دونوں جمروں کی رمی کر ے تو چاہیے کہ قبلہ رو ہو کر نرم ہموار زمین پر کھڑ ا ہو
(۸۵۷)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ وہ پہلے جمرے کو سات کنکریاں مارے تھے ہر کنکری کے بعد تکبیر کہتے تھے، اس کے بعد آگے بڑھ جاتے تھے یہاں تک کہ نرم ہموار زمین میں پہنچ کر قبلہ رو کھڑے ہو جاتے اور دیر تک کھڑے رہتے اور ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے پھر درمیان والے جمرہ کی رمی کرتے اس کے بعد بائیں جانب چلے جاتے اور نرم ہموار زمین پر پہنچ کر قبلہ رو کھڑے ہو جا تے اور ہاتھ اٹھا کر دعا مانگتے اور یونہی کھڑے رہتے۔ پھر وادی کے نشیب سے جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارتے اور اس کے پاس نہ ٹھہرتے بلکہ واپس آ جاتے تھے اور کہتے تھے کہ میں نے نبیﷺ کو ایسا کرتے دیکھا ہے۔
 
Top