• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ کی شان بے نیازی۔ تفسیر السراج۔ پارہ:4

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,009
پوائنٹ
436
إِذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ أَلَن يَكْفِيَكُمْ أَن يُمِدَّكُمْ رَبُّكُم بِثَلَاثَةِ آلَافٍ مِّنَ الْمَلَائِكَةِ مُنزَلِينَ ﴿١٢٤﴾ بَلَىٰ ۚ إِن تَصْبِرُوا وَتَتَّقُوا وَيَأْتُوكُم مِّن فَوْرِهِمْ هَذَا يُمْدِدْكُمْ رَبُّكُم بِخَمْسَةِ آلَافٍ مِّنَ الْمَلَائِكَةِ مُسَوِّمِينَ ﴿١٢٥﴾
(اے محمدصلی اللہ علیہ وسلم) جب تو مسلمانوں سے کہہ رہا تھاکہ کیا تم کو یہ کافی نہیں کہ تمہارا رب تین ہزار فرشتے نازل کرکے تمہاری مدد کرے۔(۱۲۴) البتہ اگر تم جمے رہو(رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت سے)ڈرتے رہو اور دشمن اپنے جوش سے اسی دم تم پردھاوا کریں توتمہارا رب پانچ ہزا رفرشتوں سے جو شان دار گھوڑوں پر سوار ہوں، تمہاری مدد کرے۔(۱۲۵)
وَمَا جَعَلَهُ اللَّهُ إِلَّا بُشْرَىٰ لَكُمْ وَلِتَطْمَئِنَّ قُلُوبُكُم بِهِ ۗ وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِندِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ ﴿١٢٦﴾ لِيَقْطَعَ طَرَفًا مِّنَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَوْ يَكْبِتَهُمْ فَيَنقَلِبُوا خَائِبِينَ ﴿١٢٧﴾ لَيْسَ لَكَ مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ أَوْ يُعَذِّبَهُمْ فَإِنَّهُمْ ظَالِمُونَ ﴿١٢٨﴾ وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۚ يَغْفِرُ لِمَن يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿١٢٩﴾
اور خدا نے یہ (وعدہ امداد) اس لیے کیا ہے کہ تم کو خوشی ہواور تمھارے دل اس وعدہ سے تسلی پائیں اور فتح توصرف اللہ زبردست حکمت والے ہی کی طرف سے ہے۔(۱۲۶) (یہ وعدہ اس لیے کیا ہے) تاکہ بعض کافروں کو ہلاک کرے یا ذلیل کرے کہ وہ نامراد پھرجائیں۔(۱۲۷)(اے محمدصلی اللہ علیہ وسلم ) اس کام میں تیرا کچھ اختیار نہیں ہے یا خدا ان پر پھر آوے(یعنی مہربان ہو) یا انھیں عذاب کرے، کیوں کہ وہ ظالم لوگ ہیں۔(۱۲۸) اور جوکچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے ۔ جسے وہ چاہے بخشے اور جسے چاہے عذاب دے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔۱؎(۱۲۹)
اللہ کی شان بے نیازی
۱؎ اس آیت میں بتایا ہے کہ آسمان وزمین میں جو کچھ ہے وہ خدائے متعال کے قبضۂ قدرت میں ہے ۔زمین کی پستیاں اورآسمان کی بلندیاں سب اس کی قوت وعظمت پر دال ہیں اورکوئی نہیں جو اس کی خدائی سے باہر ہو۔

وہ اگر بدترین لوگوں کو اپنی آغوش رحمت میں لے لے اورجنت نعیم کی نعمتوں سے بہرہ ور ہونے کا موقع دے تو کوئی شخص اسے روک نہیں سکتا اور اگر محبوب ترین اشخاص کو دہکتے ہوئے جہنم میں ڈال دے توکوئی قوت اسے روک نہیں سکتی۔ وہ باجبروت وباملکوت خدا ہے ۔
یہ صحیح ہے کہ وہ ایسا نہیں کرے گا۔ اس کا عدل ورحم اسے شفقت ورحم پر مجبور کرے گا مگرجہاں تک اس کے جلال وقدرت کا تعلق ہے ، وہ ہرضابطہ اور قانون سے اعلیٰ وارفع ہے اور جو چاہے کرسکتا ہے ۔ یَغْفِرُلِمَنْ یَّشَآء وَیُعَذِّبُ مَنْ یَّشَآء وَاللّٰہُ غَفُوْرٌرَّحِیْمٌ۔
حل لغات
{ مُسَوِّمِیْنَ} مخصوص۔ نشان دار اور متعین۔ {طَرَفٌ}حصہ۔ جانب۔ پہلو {یَکْبِتَھُمْ} مصدر کَبْتٌ۔ ذلیل کرنا {خَآ ئِبِیْنَ} جمع خَائِبْ۔ نامراد اورذلیل وناکام۔
 
شمولیت
اگست 15، 2013
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
130
پوائنٹ
21
اس کا عدل ورحم اسے شفقت ورحم پر مجبور کرے گا مگرجہاں تک اس کے جلال وقدرت کا تعلق ہے ، وہ ہرضابطہ اور قانون سے اعلیٰ وارفع ہے اور جو چاہے کرسکتا ہے ۔
جزاک اللہ خیرا
 
Top