• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حدیث کی سند بتائیں۔

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
"حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جو شخص صبح اور مغرب کی نمازوں کے بعد کلام کرنے سے پہلے سو مرتبہ درود پڑھ لے تو اللہ تعالیٰ اس کی ١٠٠ ضرورتیں پوری فرماتا ہے ۔٣٠ دنیا میں اور ٧٠ آخرت میں"۔(سنن النسائی)

حدیث کی سند بتائیں۔حدیث میں تو درود پڑھنے کا بہت زیادہ فائدہ ہے۔
 
ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
یہ روایت سنن النسائی میں نہیں مل رہی ہے بلکہ سنن البیھقی میں موجود ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں:
أخبرنا أبو الحسن علي بن محمد بن علي بن السقاء المقري ثنا والدي أبو علي ثنا أبو رافع أسامة بن علي بن سعيد الرازي بمصر ثنا محمد بن إسماعيل بن سالم الصائغ
حدثتنا حكامة بنت عثمان بن دينار أخي مالك بن دينار عن أنس بن مالك خادم النبي صلى الله عليه و سلم قال : قال النبي صلى الله عليه و سلم :
إن أقربكم مني يوم القيامة في كل موطن أكثركم علي صلاة في الدنيا من صلى علي في يوم الجمعة و ليلة الجمعة مائة مرة قضى الله له مائة حاجة سبعين من حوائج الآخرة و ثلاثين من حوائج الدنيا ثم يوكل الله بذلك ملكا يدخله في قبري كما يدخل عليكم الهدايا يخبرني من صلى علي باسمه و نسبه إلى عشيرته فأثبته عندي في صحيفة بيضاء

امام سخاوی رحمہ اللہ نے اس کی سند کو ضعیف اور شیخ بن باز رحمہ اللہ نے موضوع قرار دیا ہے۔ تفصیل کے لیے یہ لنک دیکھیں۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,357
پوائنٹ
800
یہ روایت سنن النسائی میں نہیں ملی ہے۔ آپ نے کہاں پڑھی ہے، وہ مصدر نقل کریں۔
اس کتاب(ذکر و دعا)کے صفحہ٤٠ پر۔اپلوڈنگ کے حساب سے صفحہ٤٢۔
شائد صاحبِ كتاب کی مراد سنن النسائی کی یہ صحیح حدیثِ مبارکہ ہے، کہ رسول کریمﷺ نے فرمایا: « صلوا علي واجتهدوا في الدعاء ، وقولوا : اللهم صل على محمد ، وعلى آل محمد » ... صحيح سنن النسائي: 1291
واللہ تعالیٰ اعلم!
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
شائد صاحبِ كتاب کی مراد سنن النسائی کی یہ صحیح حدیثِ مبارکہ ہے، کہ رسول کریمﷺ نے فرمایا: « صلوا علي واجتهدوا في الدعاء ، وقولوا : اللهم صل على محمد ، وعلى آل محمد » ... صحيح سنن النسائي: 1291
واللہ تعالیٰ اعلم!
جزاک اللہ خیرا انس بھائی جان
اس حدیث کا اردو ترجمہ کر کے بتائیں مجھے شوق ہو گیا ہے اس حدیث میں درود پڑھنے کے ثواب کو جاننے کا کیونکہ آپ یہ عرض کر چکے ہیں کہ اس کی سند صحیح ہے۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,357
پوائنٹ
800
جزاک اللہ خیرا انس بھائی جان
اس حدیث کا اردو ترجمہ کر کے بتائیں مجھے شوق ہو گیا ہے اس حدیث میں درود پڑھنے کے ثواب کو جاننے کا کیونکہ آپ یہ عرض کر چکے ہیں کہ اس کی سند صحیح ہے۔
ترجمہ یہ ہے: ’’مجھ پر درود پڑھو اور بہت اہتمام وکوشش سے دُعا کرو اور کہو: اللهم صل على محمد وعلى آل محمد
اللہ تعالیٰ آپ کے شوق میں مزید اضافہ فرمائیں!

محترم بھائی! صبح شام کے اذکار نامی کتاب کے صفحہ 40 پر صبح اور شام کی نمازوں کے بعد کلام کرنے سے پہلے 100 دفعہ درود پڑھنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی 100 ضرورتیں پوری فرماتے ہیں 30 دنیا کی اور 70 آخرت کی۔ اور پھر سنن نسائی کے حوالے سے ایک مختصر درود کے الفاظ یہ بیان کیے گئے ہیں: اللهم صل على محمد

یہ فضیلت والی روایت جیسا کہ اوپر علوی بھائی نے وضاحت فرمائی ہے کہ ضعیف ہے۔ آپ پوچھ رہے تھے کہ صاحبِ کتاب نے سنن نسائی کا حوالہ دیا ہے تو یہ روایت سنن نسائی میں کہاں ہے؟ علوی بھائی نے وضاحت کی کہ یہ روایت سنن نسائی میں نہیں ہے۔ تو میں نے عرض کیا تھا کہ شاید صاحبِ کتاب کا سنن نسائی کا حوالہ صرف مختصر دُرود کے حوالے سے ہے (جو صحیح سند سے ثابت ہے، یعنی مختصر درود پڑھنا بھی صحیح ہے) نہ کہ فضیلت کے حوالے سے۔ واللہ تعالیٰ اعلم!
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
محترم بھائی! صبح شام کے اذکار نامی کتاب کے صفحہ 40 پر صبح اور شام کی نمازوں کے بعد کلام کرنے سے پہلے 100 دفعہ درود پڑھنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی 100 ضرورتیں پوری فرماتے ہیں 30 دنیا کی اور 70 آخرت کی۔ اور پھر سنن نسائی کے حوالے سے ایک مختصر درود کے الفاظ یہ بیان کیے گئے ہیں: اللهم صل على محمد
گویا آپ کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ روایت سنن النسائی میں نہ سہی لیکن اسی فضیلت کے ساتھ حدیث کی کسی دوسری کتاب میں صحیح سند کے ساتھ موجود ہے۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,357
پوائنٹ
800
گویا آپ کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ روایت سنن النسائی میں نہ سہی لیکن اسی فضیلت کے ساتھ حدیث کی کسی دوسری کتاب میں صحیح سند کے ساتھ موجود ہے۔
بھائی! یہ میں نے کب کہا کہ یہ فضیلت صحیح سند کے ساتھ موجود ہے؟!! اوپر علوی بھائی واضح کر چکے ہیں کہ درود کی یہ فضیلت صحیح سند کے ساتھ موجود نہیں، میں نے اپنی پوسٹ کی ان کی تائید ہی کی ہے۔

البتہ میں نے یہ ذکر کیا ہے کہ مختصر درود کی حدیث (بغیر فضلیت کے) سنن النسائی میں صحیح سند سے موجود ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم!
 
Top