• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیطان نے صرف ایک سجدے کا انکار کیا اور ہمیشہ کے لیے مردود ہو گیا - ضرور پڑھیں ........اور سوچیں!!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,823
پوائنٹ
1,069
شیطان نے صرف ایک سجدے کا انکار کیا اور ہمیشہ کے لیے مردود ہو گیا - ضرور پڑھیں ........اور سوچیں!!!

======ضرور پڑھیں ........اور سوچیں======​

شیطان نے کوئی زنا کیا تھا؟
کوئی قتل کیا تھا؟
شراب پی تھی؟
جواء کھیلا تھا؟
کیا کیا تھا اس نے؟
کوئی شرک کیا تھا اس نے؟
اس نے ایک سجدے کا انکار کیا تھا صرف ایک سجدے کا انکار
اس نے صرف ایک سجدے کا انکار کیا اور ہمیشہ کے لیے مردود ہو گیا
اور مسلمان کو ہوش نہیں جو دن میں پانچ نمازوں میں آنے والے بیسوں سجدوں کا انکار کرتا ہے اور پھر بھی بے فکر ہے یہ سوچتا ہے کہ وہ مردود نہیں ہوا۔۔
کتنے سکون سے سوتا ہے،چائے پیتا ہے کھانا کھاتا ہے بیوی کے پاس جاتا ہے ۔۔کھیلتا ہے کودتا ہے ہرکام کرتا ہے
لیکن
صرف ساتویں دن جمعے والے دن ٹوپی رکھ کر مسجد میں آ جاتا ہے
جیسے نماز صرف جمعے کی فرض ہے؟
کیا اللہ صرف جمعے کو کھلاتا ہے؟
کیا اللہ صرف جمعے کو بلاتا ہے؟
کیا اللہ صرف جمعے کو نعمتیں اتارتا ہے؟
کیسے پتھر دل ہیں ہم لوگ۔۔۔۔مالک بلا رہا ہےاور کان پر جوں نہیں رینگتی
کیسے بےوقوف ہیں ہم لوگ۔۔۔سارا دن کامیابی کی تلاش میں رہتے ہیں اور اللہ کامیابی کی ندا دیتا ہے
حی علی الفلاح۔۔۔آو کامیابی کی طرف۔۔۔لیکن کوئی پرواہ نہیں ۔۔کان تک نہیں دھرتے
ہم تو اس حد تک بے حس ہو چکے ہیں موبائل کھو جائے دکھ ہے۔میچ ہارا جائیں دکھ ہے۔۔۔۔ لیکن نماز چھوٹ جائے دکھ ہی نہیں
اللہ پاک سے دعا ہے اللہ پاک ہم سب کو پانچ وقت کا نمازی بنائے آمین
 
Top