وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ارسلان بھائی،
آپ کے سوال کا درست جواب تو شاید انس نضر بھائی جان ہی دے سکیں گے۔ مجھے جو معلوم ہے وہ بتا دیتا ہوں۔
١۔ کتاب و سنت ڈاٹ کام کتب لائبریری یا محدث فورم کا رکن بننے کے لئے آپ کو بس مستقل اپنے اوقات کار میں سے کچھ وقت نکالنا ہوتا ہے۔ آپ میں یقیناً کوئی نہ کوئی ایسی صلاحیت ہوگی کہ آپ کسی نہ کسی پراجیکٹ میں کسی نہ کسی طور پر کام آ سکتے ہوں گے۔ یہ کام ٹائپنگ کا بھی ہو سکتا ہے، کسی پراجیکٹ میں تکنیکی مدد کا بھی، کتب کی اسکیننگ یا اپ لوڈنگ یا مضامین کی شیئرنگ کا بھی ہو سکتا ہے یا آپ ویب سائٹ کی تشہیری مہم میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔ اگر آپ کچھ عرصہ باقاعدگی سے ہماری ٹیم کی جانب سے دی جانے والی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں پورا کرتے رہیں تو آپ بھی رکن بن سکتے ہیں۔
٢۔ رکن بننے کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کو کچھ ہمارے خفیہ سیکشنز تک رسائی حاصل ہو جائے گی کہ جہاں آپ کام سے متعلق معلومات لے اور دے سکیں گے۔ باقی دنیاوی فوائد کچھ نہیں، آخرت میں اجر کی امید ہے ان شاء اللہ۔