lovelyalltime
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 28، 2012
- پیغامات
- 3,735
- ری ایکشن اسکور
- 2,899
- پوائنٹ
- 436
انبیاء کی قبروں پہ سجدہ کرنے والوں پر تو اللہ سبحان و تعالٰی نے لعنت فرمائی اور ولیوں کی قبروں پہ سجدہ کرنے والوں پر ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 421 حدیث مرفوع مکررات 13 متفق علیہ 9 بدون مکرر
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ دونوں روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (وفات کی) بیماری لاحق ہوئی، تو آپ اپنی چادر بار بار اپنے منہ پر ڈالتے تھے، جب اس سے آپ کو گرمی معلوم ہوتی، تو اس کو اپنے چہرے سے ہٹا دیتے، اسی حالت میں آپ نے فرمایا کہ یہود ونصاری پر خدا کی لعنت ہو، انہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا، آپ ان کے افعال سے ممانعت فرماتے تھے۔
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 422
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی یہودیوں کا ناس کردے کہ انہوں نے اپنے پیغمبروں کی قبروں کو مسجد بنالیا۔
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1247
عبیداللہ بن موسی، شیبان، ہلال بن وزان، عروہ، عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس مرض میں وفات پائی، اس میں فرمایا کہ اللہ یہود ونصاری پر لعنت کرے انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجد بنالیا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ اگر ایسا نہ ہوتا تو آپ کی قبر ظاہر کردی جاتی، مگر مجھے ڈر ہے کہ کہیں مسجد نہ بنالی جائے۔
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 1305
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اس مرض میں جس سے آپ نہیں اٹھے فرمایا کہ اللہ تعالی یہود نصاری پر لعنت کرے کہ انہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو مسجد بنا لیا اگر یہ بات نہ ہوتی تو آپ کی قبر ظاہر کردی جاتی مگر یہ کہ آپ کو ڈر ہوا یا لوگ ڈرے کہ کہیں مسجد نہ بنائی جائے اور ہلال نے بیان کیا کہ عروہ نے میری کنیت رکھ دی حالانکہ میری کوئی اولاد نہ تھی۔
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 1179
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی اس بیماری میں کہ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے نہیں ہوئے (یعنی دوبارہ تندرست نہیں ہوئے) اس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی یہود و نصاری پر لعنت فرمائے کہ انہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ اگر آپ کو اس بات کا خیال نہ ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی قبر مبارک کو ظاہر کر دیتے سوائے اس کے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات کا ڈر تھا کہ کہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر کو سجدہ گاہ نہ بنا لیا جائے۔
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 1180
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالی یہودیوں کو تباہ وبرباد کر دے کہ انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا۔
1181صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہود ونصاری پر اللہ تعالی کی لعنت ہو کہ انہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا۔
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 1182
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کا وقت قریب آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے چہرہ مبارک پر چادر ڈال لی پھر جب گھبراہٹ ہوتی تو چہرہ مبارک سے چادر ہٹا دیتے اور فرماتے کہ یہود ونصاری پر اللہ تعالی کی لعنت ہو کہ انہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ڈرتے تھے کہ کہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کے لوگ بھی ایسا نہ کرنے لگ جائیں
سنن ابوداؤد:جلد دوم:حدیث نمبر 1450
قعنبی، مالک، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ یہود کو ہلاک کر انھوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا ہے۔ یعنی انھوں نے قبروں پر مسجدیں بنا لیں اور انھیں سجدہ گاہ بنا لیا۔
سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 706
عائشہ صدیقہ، عبداللہ ابن عباس سے روایت ہے کہ دونوں حضرات نے فرمایا جس وقت حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار ہوگئے (یعنی وفات کے قریب ہوگئے) تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک چادر ڈال لیتے اپنے چہرہ پر جس وقت نزع کا عالم ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منہ کھول لیتے اور ارشاد فرماتے اے خدا یہود اور عیسائیوں پر لعنت نازل کر۔ انہوں نے اپنے پیغمبروں کی قبور کو مساجد بنا لیا۔
سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 2050
عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس قوم پر خداوند قدوس نے لعنت فرمائی کہ جس نے اپنے پیغمبروں کی قبور کو مسجد بنا لیا۔
سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 2051
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا خداوند قدوس نے یہود اور نصاری پر لعنت فرمائی کہ انہوں نے اپنے پیغمبروں کی قبور کو مسجد بنا لیا۔