• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میں نے فیس بک کیسے استعمال کی؟

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
میں اس وقت جو فیس بک پر آئی ڈی استعمال کر رہا ہوں (محمد ارسلان ملک) مزے کی بات ہے اس آئی ڈی کو میں نے خود نہیں بنایا تھا، یہ آئی ڈی مجھے میرے ایک اہلحدیث بھائی جو انگلینڈ میں رہائش پذیر ہیں، انہوں نے بنا کر دیا تھا اور کہا تھا کہ آپ اسے استعمال کیا کریں، یہ بہت اچھا سوشل نیٹ ورک ہے۔

ان دنوں میں اتنا زیادہ واقف نہیں تھا نا ہی اس میں دلچسپی تھی، پھر میرے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کا واقعہ پیش آیا فیس بک پر، استغفراللہ، پھر میرا مزید دل چل گیا، میں نے دو یا ڈھائی سال اکاؤنٹ بننے کے بعد فیس بک استعمال نہیں کی۔

پھر جب فیس بک کو پاکستان میں unblockکیا گیا تو مجھے میرے کئی دوستوں نے سمجھایا کہ میں فیس بک پر کام کروں، یہاں بائیکاٹ کر کے بھی تو کچھ حاصل نہیں ہو رہا، بلکہ کفار اپنی سازشوں میں بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ تو کیوں نہ ان کو ان کے محاذ پر ہی شکست دی جائے، مطلب کیوں نہ ہم اس بڑے سوشل نیٹ ورکس کو استعمال کر کے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور حق کے پیغام کو عام کریں اور ہزاروں لوگوں تک پہنچائیں۔ اور پھر یہ بھی بتایا گیا کہ یہاں بڑے بڑے عالم دین ہیں جو دین کا کام کر رہے ہیں، سلفی مرد و خواتین بھی خاصے ایکٹیو ہیں، تو لہذا ہمیں یہاں ضرور کام کرنا چاہیے۔

تو یہ باتیں کچھ میرے دل کو لگیں، اور ایک بار میں نے yahooکی ایک میل چیک کی جس میں فیس بک میں لاگن کا آپشن تھا تو میں نے کلک کر دیا اور لاگن ہو گیا، بس پھر مجھے فیس بک پر کام کرنا اچھا لگا۔

میں سمجھتا ہوں کہ اگر حقیقی معنوں میں صحیح نیت کے ساتھ دین کے کام کے لئے فیس بک استعمال کی جائے تو اچھی بات ہے۔ یہ تشہیر کا ایک بڑا ذریعہ ہے، لیکن اگر محض فضول کاموں کے لئے فیس بک استعمال کرنا، جیسے لڑکیوں سے دوستیاں کرنا، ان سے بڑے بڑے وعدے کرنا، یا دیگر اور قسم کے لچھن کرنا تو اس سے بہتر ہے کہ آدمی فیس بک یوز ہی نہ کرے۔

اور آج میں سمجھتا ہوں کہ واقعی میں الحمدللہ اس پر دین کا کام کرنے کا بہت فائدہ ہوا ہے، حق کی دعوت کو آسانی سے بہت سارے لوگوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ اللہ نے میری مدد کی اور میں نے یہاں اللہ کی توفیق سے کام شروع کیا۔ بس دعا ہے کہ جو کچھ کیا ہے یا جو اللہ کی توفیق سے آگے کرنا ہے اللہ اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے آمین

اللہ ہماری غلطیوں سے درگزر فرمائے اور ہماری مغفرت فرمائے آمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,823
پوائنٹ
1,069
ًمحمد ارسلان بھائی جس طرح آپ کا اکاونٹ آپ کے دوست نے بنایا اسی طرح میرا بھی اکاونٹ ایک دوست نے بنایا - کچھ عرصے بعد فیس بک والوں نے میرا اکاونٹ بلاک کر دیا اس کی وجہ لوگوں کو ٹیگ کرنا تھا - اسی دوست نے ہی میرا وہی اکاونٹ پھر اوپن کروا دیا - کچھ سوالوں کے جوابات دے کر پھر اسی دوست نے مجھے کہا کہ تم اپنا پیج بنا لو - تو میں نے اس سے کہا کہ مجھے نہیں آتا تو اسی نے میرا پیج بنا دیا -

آج الحمدللہ ھم اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے کہ اس نے ھم کو اس کے ذریعے دین کا کام کرنے کی توفیق دی-

اللہ ہماری غلطیوں سے درگزر فرمائے اور ہماری مغفرت فرمائے اور ھماری اس کوششوں کو قبول فرما لے اور ھم سب کا خاتمہ ایمان پر کریں - آمین یا رب العالمین

یہ میری آئی ڈی ہے - فیس بک آئ ڈی

یہ میرا پیج ہے - فیس بک پیج
 
Top