اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالٰی نے فرمایا ہے:
وَمَا أُوتِيتُم مِّنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا
"تمہیں جو علم دیا گیا ہے،نہایت تھوڑا ہے۔"
مقاتل بن سلیمان اپنے وقت کے معروف علماء میں سے تھے۔ایک دن نجانے کیا سوجھی،اپنے حلقے کے لوگوں میں اعلان کر بیٹھے کہ مجھ سے اوجِ ثریا سے تحت الثرٰی تک جو بھی چیز ہے،اس کے بارے میں سوال کرو،میں جواب دوں گا۔
لوگوں کو یہ انداز اچھا نہ لگا مگر احترام کے مارے خاموش رہے۔
اچانک مجلس میں سے ایک شخص کھڑا ہوا،کہنے لگا:حضرت میں زیادہ لمبے چوڑے اور دقیق مسائل کی بجائے آپ سے ایک عام سوال کرتا ہوں:"قرآن مجید میں اصحاب کہف اور ان کے کتے کا ذکر ہے،آپ صرف یہ بتا دیں کہ اصحابِ کہف کے کتے کا رنگ کیا تھا؟"
اب کیا تھا،جناب مقاتل خاموش اور پریشان ہو گئے۔ان کو واقعی جواب نہیں آتا تھا۔اور ایک عام سے شخص نے ان کو لا جواب کر دیا تھا۔
بلا شبہ اللہ رب العزت نے سچ فرمایا ہے''وَمَا أُوتِيتُم مِّنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا
از:سنہرے اوراق