• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام سفیان الثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
جب تم نیکی کا حکم دیتے ہو تو مؤمن کی کمر مضبوط کرتے ہو اور جب کسی برائی سے روکتے ہو تو منافق کی ناک مٹی میں ملا دیتے ہو۔"
(الأمر بالمعروف للخلال صـ٧٨)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام فضیل بن عیاض کہتے ہیں:
جس نے اپنے بھائی میں کوئی برائی دیکھی پھر اسکے منہ پر ہنسا ، تو اس نے اسکے ساتھ خیانت کی (یعنی بجائے نصیحت کرنے کے اسکی تحقیر کرکے)
(المجالسة وجواهر العلم ١١٥/٥)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
مالک بن دینار رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں :
"قرآن مومن کے لیے بہار ہے ، جس طرح بارش زمین کے لیے بہار ہے۔"
[حلية الأولياء ٢/ ٣٥٨ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ہر خاص و عام کو دلائل سمیت توحید سمجھا دو ؛ اکثر لوگ اس علم سے یکسر غافل ہیں۔
شيخ عبد الرحمن بن حسن آل الشيخ رحمہ الله
(المطلب الحميد : ٢٧٣)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"اگر نہ جاننے والا خاموش رہتا تو خود بھی سکون پاتا اور دوسروں کے لیے بھی باعث راحت ہوتا غلطی کم ہوتی اور درستی زیادہ!"
حافظ مِزّی رحمہ اللہ
(تهذيب الكمال #362/4) .
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
"میں فجر کی نماز جماعت سے پڑهوں یہ مجھے اس بات سے زیاده محبوب کہ میں رات بھر قیام کروں۔"
[ شرح البخاري لابن بطال: ٢٧٩ /٢ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
حافظ ذھبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
"ہم ایسے دور میں موجود ہیں کہ جہاں (تقریبا) ہر شخص انصاف پر مبنی گفتگو کرنے سے قاصر ہے۔ اللہ ہمیں ناانصافی سے محفوظ رکھے۔"
(السير ١١٣/٨)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
حافظ ابن رجب رحمہ الله فرماتے ہیں :
” ‏انسان استغفار یعنی طلب مغفرت کا سب سے زیادہ محتاج ہے کہ وہ دن رات خطائیں کرتا ہے ۔“
( جامع العلوم والحكم : 427 )
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"علم دل کے لیے ایسے ہے جیسے مچھلی کے لیے پانی، جب علم نہ هو تو دل مر جاتا ہے ۔"
امام ابن القيم رحمہ اللہ
[مفتاح دار السعادة 179/1]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
"رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم زمین کے چراغ، انسانیت کے راہ نما اور علم کے منتہی تھے۔"
امام ابن قتیبہ الدینوری رحمہ اللہ
( تاویل مشکل القرآن : 148 طبع دار الكتب العلمیة بيروت)
 
Top