محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,823
- پوائنٹ
- 1,069
السلام و علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت کہی جب ایک آدمی کے گرد لوگ سایہ کئے ہوئے تھے، آپ نے پوچھا کون ہے یہ تو بتایا گیا کہ مسافر ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں۔
لیکن دوسری صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ سفر میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا بھی اور نہیں بھی رکھا، اسی طرح صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بھی روزہ رکھتے تھے اور نہیں بھی رکھتے تھے،
تو جو سفر میں روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہو وہ روزہ رکھ سکتا ہے، لیکن طاقت نہ ہونے کے باوجود روزہ رکھنا اور یہ سمجھنا کہ یہ نیکی ہے تو یہ سنت کی خلاف ورزی ہے.