سعودی عرب دھماکے: پاکستانی باشندے کے ملوث ہونے کا پروپیگنڈا دم توڑ گیا، حملہ آور کا تعلق بھارت سے نکلا
07 جولائی 2016 (18:13)
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں خودکش حملہ آور کی شناخت ہو گئی ہے ۔ اس بارے میں سعودی سکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور کا نام فیاض کاغذی ہے۔ اس کا تعلق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر بیڑ سے ہے۔ اس طرح ان حملوں میں پاکستانی کے ملوث ہونے کا پروپیگنڈا دم توڑ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی اداروں نے اپنی ابتدائی رپورٹ بنا لی ہے جس کے مطابق اس میں کسی بھی پاکستانی کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے میں بھارت سے تعلق رکھنے والے فیاض کاغذی نے مسجد نبوی ﷺ کے قریب دھماکہ کیا۔ اس سے پہلے دھماکے میں ایک پاکستانی کا نام لیا جا رہا تھا۔