• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

طوفانی بارشوں کے باعث پنجاب اور کشمیرمیں ہلاکتوں کی تعداد 79 ہو گئی، درجنوں مکانات منہدم

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,823
پوائنٹ
1,069
طوفانی بارشوں کے باعث پنجاب اور کشمیرمیں ہلاکتوں کی تعداد 79 ہو گئی، درجنوں مکانات منہدم

ویب ڈیسک جمعـء 5 ستمبر 2014
تبصرے صفحہ شیئر کریں صفحہ پرنٹ کریں دوستوں کو بھیجئے

دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث قریبی دیہات خالی کرا لئے گئےہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل



لاپور: پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 79 ہوگئی جب کہ دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث سیکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 30 گھنٹوں سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 79 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، شدید بارشوں کے بعد دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث سیکڑوں ایکٹر اراضی زیر آب آ گئی ہے جب کہ ارد گرد کے دیہات خالی کرا لئے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے فلڈ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ہیں۔

سیالکوٹ میں دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جب کہ ایکسیئن ایری گیشن کا کہنا ہے کہ بھارت نے اکھنور میں 8 لاکھ کیوسک کا ریلہ چھوڑ دیا ہے، ہیڈ مرالہ سے 4 لاکھ91 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے جب کہ سیالکوٹ میں نالہ ایک سے 20 ہزار کیوسک کا ریلہ گرز رہا ہے۔

راولپنڈی میں بھی شدید بارشوں کے باعث دریائے سواں میں طغیانی آ گئی جس کی وجہ سے راول ڈیم کے اسپل وے کھول دیئے گئے جب کہ اونچے کا سیلابی ریلہ اڈیالہ اور چونترہ سے دیہاتوں میں داخل ہو گیا جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں پھنس کر رہ گئے، دریائے سواں کے قریب کچی آبادیاں پانی میں بہہ گئیں۔ ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر ڈال کا کہنا ہے کہ شہر میں ایمرجنسی نافذ ہے جب کہ پاک فوج کی ٹرپل ون بریدیگیڈ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ 2 سے 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔



طوفانی بارشوں کے باعث آزاد کشمیر میں بھی مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق جب کہ 35 زخمی ہو چکے ہیں، مظفر آباد میں دریائے نیلم، دریائے جہلم اور دریائے پونچھ میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے جب کہ ہنگامی حالت نافذ کر کے دریاؤں کے کنارے آباد بستیاں خالی کرا لی گئی ہیں، دریاؤں میں طغیانی کے باعث مظفر آباد کا دوسرے علاقوں سے زمینی ربطہ کٹ گیا ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ میں پوٹھی چھپریاں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کے باعث 500 افراد پھنس گئے، پھنسے افراد میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔



http://www.express.pk/story/285665/
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
اللہ تعالیٰ ہمیں زمینی و آسمانی آفتوں سے محفوظ فرمائے آمین
 
Top