• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

استاد ۔۔۔!!!

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !

علم وتدریس میں استاد کی اہمیت سے ہم بخوبی واقف ہیں، بلکہ اساتذہ کا سلسلہ ہمارے اسلاف سے چلا آ رہا ہے۔تاریخ اسلام کے ڈھیروں واقعات شاگردوں کی حد درجہ فرماں برداری سے بھرے پڑے ہیں۔سلف صالحین کے یہ استاد علم و عمل میں بھی مثالی حیثیت رکھتے تھے ، ان کی صحبت سے فیض یاب ہونے والے الجھنوں ، مشکلات اور راہ حق میں آنے والی کٹھن آزمائشوں سے نسبتا جرات اور ہمت سے گزر ے ہیں۔
کیا آج بھی ایسے مثالی استاد موجود ہیں ؟ ؟ کیا اہل فورم تربیت میں استاد کو بھی اہمیت دینے کے قائل ہیں ؟
جب استاد کی اہمیت اور قدر سے ہم آشنا ہو جائیں تو شاید ہمیں اہل علم سے اختلاف اور سوال کرنے کا سلیقہ بھی آ جائے۔آج ہمیں اپنی ذات میں پائے جانے والے اس مسئلے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
لیکن بات صرف یہی تک ختم نہیں ہو جاتی ، بلکہ اساتذہ اکرام کو شاگرد کی تربیت میں ان ادوار کو جانچنا بھی ضروری ہے ، جن سے دین اسلام پر چلنے والا طالب علم مرحلہ وار گزرتا ہے۔ بلاشبہ دینی استاد علم کا منبع ہیں، اور یہ اہل علم ہیں ۔ ۔۔لیکن کیا اہل علم اپنی عاقبت بچانے کی خاطر شاگردوں سے دور رہیں تو کیا یہ طرز عمل درست ہو گا ؟؟؟
 
Top