رانا ابوبکر
تکنیکی ناظم
- شمولیت
- مارچ 24، 2011
- پیغامات
- 2,075
- ری ایکشن اسکور
- 3,043
- پوائنٹ
- 432
نام کتاب
شرح اصول ایمان
مصنف
محمد بن صالح العثیمین
مترجم
غازی عزیر مبارکپوری
ناشر
دار السلام، لاہور
عقیدہ کو دین میں وہی اہمیت حاصل ہے جو بنیاد کو عمارت میں اور بیج کو درخت میں ہے ۔ اگر کسی عمارت کی بنیاد ہی ٹیڑھی ہو یا کسی درخت یا پودے کابیج ہی صحت مند نہ ہو تو عمارت عالی شان ہوسکتی ہے اور نہ درخت توانا وتندرست ہوسکتا ہے ۔ دینِ اسلام میں توحید، رسالت ،آخرت ،تقدیر ارکانِ اسلام ، کتب اور فرشتوں پر ایمان کو بھی یہی حیثیت حاصل ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’شر ح اصولِ ایمان‘‘ سعودی عرب کے نامور عالم دین ومفتی شیخ محمدبن صالح العثیمینؒ کی عربی تصنیف کا ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں انہی موضوعات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔قاری کے دل ودماغ تک پہنچنے کےلیے عقلی اور نقلی ہر دو قسموں کےدلائل بڑے ہی دل نشیں انداز میں دیے گئے ہیں۔ اور یہ کتاب حیرت انگیز طور پر اجمال وتفصیل کی خوبیاں لیے ہوئے ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ عالم وعامی ،مبتدی اور مجتہد دونوں کے لیے مفید ہے۔عام آدمی کےلیے یہ ایمان کی پختگی اور دین کو صحیح نہج پر سمجھنے کا باعث ہے اور عالم کواس میں وہ اشارات ملیں گے جس کی بنیاد پر وہ اپنے مخاطبین کو دلوں تک رسائی کی راہ پاسکتاہے ۔کتاب ہذا کارواں ترجمہ محترم غازی عزیر (مصنف ومترجم کتب کثیرہ اورمعروف مضمون نگار ومحقق)نے کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس مختصر رسالہ کوعام مسلمانوں کے لیے نفع بخش اور مؤلف ومترجم کےلیے خیروبرکت اور آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے ۔ آمین( م۔ا)شرح اصول ایمان
مصنف
محمد بن صالح العثیمین
مترجم
غازی عزیر مبارکپوری
ناشر
دار السلام، لاہور