• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا مرسل حجت ہے؟

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
مرسل روایت مطلقا مردود نہیں ہے بلکہ اس کی کچھ اقسام مقبول ہیں جیسا کہ مرسل صحابی بالاتفاق مقبول ہے اور اسی طرح مرسل مخضرمین کو بھی تقریبا اتفاقا مقبول روایات میں شمار کیا گیا ہے۔

کبار تابعین، متوسط تابعین اور صغار تابعین کی مراسیل کی حجیت میں فقہاء اور محدثین کا تفصیلی اختلاف منقول ہے۔
1۔ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے مطلق طور ان مراسیل روایت کو قبول کیا ہے۔
2۔ امام مالک اور امام شافعی، امام ابن تیمیہ اور بعض محدثین رحمہم اللہ نے کچھ شرائط کے ساتھ قبول کیا ہے۔ اگرچہ ان شرائط کی تفصیلات میں پھر ان میں اختلاف ہے۔
3۔ امام احمد بن حنبل اور محدثین رحمہم اللہ نے عموما انہیں ضعیف میں شمار کیا ہے۔

راقم کا رجحان دوسرے موقف کی طرف ہے کہ کچھ شرائط کے ساتھ مرسل روایت قوی ہو جاتی ہے اور درجہ قبولیت کو پہنچ جاتی ہے۔
 
Top