• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عراق میں کار بم دھماکا، 100 سے زائد افراد ہلاک

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,822
پوائنٹ
1,069
عراق میں کار بم دھماکا، 100 سے زائد افراد ہلاک
ویب ڈیسک 11 منٹ پہلے


داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی فوٹو: فائل

بغداد: عراق کے قصبے خان بنی سعد کے ایک بازار میں کار بم دھماکاے سے 100 سے زائد افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی صوبے دیالہ کے قصبے بنی سعد کے بازار میں اس وقت دھماکا ہوا جب لوگ عید الفطر منارہے تھے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے متعدد عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

صوبہ دیالا کی حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام پارکوں اور تفریح گاہوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ مزید ایسے حملوں سے بچاجا سکے۔

دوسری جانب داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ایک رکن نے کار میں موجود 3 ٹن بارودی مواد دھماکا کیا ہے۔
 
Top