• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا مشرک کو سلام کا جواب دینا چاہیے

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
اگر کوئی ایسا شخص مجھے سلام کرے جو اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہو یا اس کے عقیدے میں شرک کی گندگی پائی جاتی ہو لیکن سمجھتا وہ اپنے آپ کو مسلمان ہو یعنی کلمہ گو مشرک ہو تو کیا میں اس کو سلام کا پورا جواب دوں۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تا حال میرے علم میں کوئی ایسا فتوی نہیں ہے کہ پاکستان میں اہل الحدیث اہل علم نے ایسے مشرکین کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا ہو، ہاں یہ بات ضرور درست ہے کہ ان کا شرک، بعض صورتوں میں شرک اکبر ہوتا ہے اور بعض صورتوں میں شرک اصغر ہوتا ہے۔ پس دونوں صورتوں میں ہمارا مقصود چونکہ ان لوگوں کی اصلاح ہے اور اصلاح کے ضروری ہے کہ ہمارا ان سے تعلق ہو اور تعلق کی خاطر آپ کو ان کے سلام کا مکمل جواب دینا چاہیے۔ کسی سے تعلقات منقطع کر کے آپ اس سے مناظرہ تو کر سکتے ہیں لیکن اس کی اصلاح نہیں کر سکتے ہیں۔
 
Top