• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امریکی ریاست لوزانیا میں فائرنگ سے 16 افراد زخمی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,822
پوائنٹ
1,069
امریکی ریاست لوزانیا میں فائرنگ سے 16 افراد زخمی
ویب ڈیسک 36 منٹ پہلے

فائرنگ کے واقعہ کے وقت پارک میں 500 کے قریب افراد موجود تھے۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی ریاست لوزانیا کے ایک پارک میں فائرنگ سے 16 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست لوزانیا کے شہر آرلینز کے اپر نائنتھ وارڈ میں لوگوں کی بڑی تعداد ایک میوزک بینڈ کے گانے کی عکس بندی دیکھنے میں مصروف تھے کہ 2 حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ کے وقت پارک میں 500 کے قریب افراد موجود تھے جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقعہ کے فوری بعد پولیس نے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس جولائی میں بھی ایک حملہ آور نے لوزانیا کے شہر لافائٹ کے سنیما گھر میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔
 
Top