• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیاحرام جانوروں کی چربی جائز ہے؟؟؟؟

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
967
ری ایکشن اسکور
2,912
پوائنٹ
225


حرام جانوروں کی چربی کا تیل نکال کر اس کو جسم پر لگا یا جا سکتا ہے ؟ امی کو جوڑوں کا درد ہے کسی نے شیر کی چربی کا تیل دیا ہےکہ اس سے درد ختم ہو سکتی ہے
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,557
پوائنٹ
641
جانوروں کی دو قسمیں ہیں۔
١۔ حلال جانور
٢۔ حرام جانور اور ان کی مزید تین قسمیں ہیں:
ایک وہ جو نجس العین ہیں جیسا کہ سور وغیرہ ہے تو ان کی کسی بھی شیئ سے استفادہ جائز نہیں ہے۔
دوسرا وہ جو نجس العین نہیں ہیں جیسا کہ شیر، چیتا وغیرہ
تیسرا وہ جو کسی اصلا حلال ہوں لیکن کسی خارجی سبب سے حرام ہو گئے ہوں جیسا کہ مردار۔
آخری دو قسموں کے بارے اہل علم کا اختلاف ہے۔ بعض اہل علم کے نزدیک ان سے بھی کسی قسم کا بھی استفادہ درست نہیں ہے جبکہ بعض اہل علم کے نزدیک ان کا کھانا حرام ہے جبکہ ان سے کھانے کے علاوہ دیگر استفادہ درست ہے۔ اس بارے آپ مزید اس اور اس پوسٹ کا بھی مطالعہ کریں۔
 
Top