• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(4) فقہ السیرۃ النبویہ Fiqh Us Seerat Un Nabavia ((جغرافیائی اور فکری سرحدیں ))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(( فقہ السیرۃ النبویہ: سیرت طیبہ سے فکری ،روحانی ،دعوتی ،تربیتی ،تنظیمی اور سیاسی رہنمائی ))

جغرافیائی اور فکری سرحدیں ، ضرورت واہمیت:

(1) دشمنان دین نے جزیرہ عرب سمیت دیگر اسلامی ملکوں کو مختلف آزاد ریاستوں میں تقسیم کیا۔

(2) اس جغرافیائی تقسیم سے اعدائے دین کا مقصود سیاسی، مادی اور الحادی مقاصد کاحصول ہے۔

(3) جدید الحاد نے وطنیت، لسانیت، قومیت اور رنگ و نسل کی بنیاد پر انسانیت کو ایک دوسرے کا دشمن بنایا۔

(4) استعمار نے سرحدی اور ملکی ایسے قانون وضع کیے کہ امت مسلمہ کی وحدت کو پارہ پارہ کر دیاگیا۔

(5) مسلم برادری وحدت امت کے اسلامی تصور کو تقریبا بھول اور پس پشت ڈال چکی ہے۔

(6) بیشتر مسلم ممالک بھی دیگر الحادی ریاستوں کی طرح اپنی اپنی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہی کو سب کچھ سمجھنے لگے ہیں۔

(7) جزیرہ عرب سے بلند ہونے والی صدائے حق پر کان دھرنے کو کوئی تیار نہیں۔

(8) امت مسلمہ عقائد و ایمانیات میں کمزور ہوتی جا رہی اور اسلامی معاشرے سے اسلامی اخلاق و کردار رخصت ہو تے جارہے ہیں۔

(9) مسلمان عالمی سطح پر اسلام کی حقانیت کو تسلیم کروانے میں بھی ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

(10) مسلمانوں کے روحانی مراکز بھی امت مسلمہ کی امیدوں پر پورا اترتے دکھائی نہیں دے رہے۔

(11) عصر حاضر میں جغرافیائی سرحدوں سے زیادہ ایمانی و فکری سرحدوں کی حفاظت کی ضرورت ہے،


((حافظ محمد فیاض الیاس الاثری ، رکن دارالمعارف ،لاہور))
 
Top