• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

41کو اردو میں کیا کہتے ہیں؟

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
اس جدول میں گنتی ان زبانوں میں درج ہے جو عموماً عربی رسم الخط میں لکھی جاتی ہیں۔​
اس جدول میں گنتی ان زبانوں میں درج ہے جو عموماً عربی رسم الخط میں لکھی جاتی ہیں۔
عدد
(عربی)عدد
(اردو)اردوعربیفارسیپنجابیسندھیپشتوبلوچیکشمیری
لفظترکیب
0 ۰ صفر صفر صفر صفر صفر 0
1 ۱ ایک واحد یک اِک یَو 1
2 ۲ دو اثنان دو دو دوَه 2
3 ۳ تین ثلاثۃ سہ ترے/تِن درې (درے) 3
4 ۴ چار أربعة چار چار څلور (سَلور) 4
5 ۵ پانچ خمسة پنج پنج پینځۀ (پِینزہ) 5
6 ۶ چھ ستة شیش چھے شپَږ (شپَگ) 6
7 ۷ سات سبعۃ ہفت سَت اُووۀ 7
8 ۸ آٹھ ثمانیۃ ہشت اَٹھ اَتۀ 8
9 ۹ نو تسعۃ نہ نو نهۀ 9
10 ۱۰ دَس عشرۃ دہ دَس لَس 10
11 ۱۱ گیارہ أحد عشر یازہ یاراں یَوُولس 11
12 ۱۲ بارہ اثنا عشر دوازہ باراں دولس 12
13 ۱۳ تیرہ ثلاثة عشر سیزہ تیراں دِیارلَس 13
14 ۱۴ چودہ أربعة عشر چاردہ چوداں څوارلس (سوارلس) 14
15 ۱۵ پندرہ خمسة عشر پونچہ پندراں پینځلّس (پِینزلّس) 15
16 ۱۶ سولہ ستة عشر شونزہ سولاں شپاړس (شپاڑَس) 16
17 ۱۷ سترہ سبعة عشر ھیودہ ستاراں اُوولّس 17
18 ۱۸ اٹھارہ ثمانية عشر ھیزدہ ٹھاراں اَتلّس 18
19 ۱۹ اُنیس تسعة عشر توزہ اُنی نُورلس 19
20 ۲۰ بِیس عشرون بیس وی شَل 20
21 ۲۱ اِکیس اک یس واحد وعشرون اِکی یَوِیش 21
22 ۲۲ بائیس با یس اثنان وعشرون بائی دوَئِیش 22
23 ۲۳ تئیس ترئی درِیش 23
24 ۲۴ چوبیس چَوۤی څَلِیرِیش (سَلِیرِیش) 24
25 ۲۵ پچیس پنجی پِینځِیش (پِینزِیش) 25
26 ۲۶ چھبیس چھبی شپَږِیش (شپَگِیش) 26
27 ۲۷ ستائیس ستائی اُوِیش 27
28 ۲۸ اٹھائیس ٹھائی اَتِیش 28
29 ۲۹ اُنتیس نتی یَوكَم دِیرش 29
30 ۳۰ تِیس ثلاثون تری دِیرش 30
31 ۳۱ اکتیس واحد وثلاثون کتی 31
32 ۳۲ بتیس بتی 32
33 ۳۳ تینتیس تیتی 33
34 ۳۴ چونتیس چوتی 34
35 ۳۵ پینتیس پینتی 35
36 ۳۶ چھتیس چھتی 36
37 ۳۷ سینتیس سینتی 37
38 ۳۸ اڑتیس ٹھتی 38
39 ۳۹ اُنتالیس اُنتالی 39
40 ۴۰ چالیس أربعون چالی 40
41 ۴۱ اکتالیس واحد وأربعون اِکتالی 41
42 ۴۲ بیالیس بتالی 42
43 ۴۳ تینتالیس ترتالی 43
44 ۴۴ چوالیس چرتالی 44
45 ۴۵ پینتالیس پنج تالی 45
46 ۴۶ چھیالیس چھتالی 46
47 ۴۷ سینتالیس سنتالی 47
48 ۴۸ اڑتالیس اَٹھتالی 48
49 ۴۹ اُنچاس نوَنجا 49
50 ۵۰ پچاس خمسون پنجاہ 50
51 ۵۱ اکاون واحد وخمسون 51
52 ۵۲ باون 52
53 ۵۳ ترپَن 53
54 ۵۴ چَوّن 54
55 ۵۵ پَچپن 55
56 ۵۶ چھپن 56
57 ۵۷ ستاون 57
58 ۵۸ اٹھاون 58
59 ۵۹ اُنسٹھ 59
60 ۶۰ ساٹھ ستون 60
61 ۶۱ اکسٹھ واحد وستون 61
62 ۶۲ باسٹھ 62
63 ۶۳ تریسٹھ 63
64 ۶۴ چونسٹھ 64
65 ۶۵ پینسٹھ 65
66 ۶۶ چھیاسٹھ 66
67 ۶۷ سڑسٹھ 67
68 ۶۸ ارسٹھ 68
69 ۶۹ اُنہتر 69
70 ۷۰ ستر سبعون 70
71 ۷۱ اکہتر واحد وسبعون 71
72 ۷۲ بَہتر 72
73 ۷۳ تہتر 73
74 ۷۴ چوہتر 74
75 ۷۵ پچہتر 75
76 ۷۶ چہتر 76
77 ۷۷ ستتر 77
78 ۷۸ اٹہتر 78
79 ۷۹ اُناسی 79
80 ۸۰ اَسّی ثمانون 80
81 ۸۱ اکیاسی واحد وثمانون 81
82 ۸۲ بیاسی 82
83 ۸۳ تراسی 83
84 ۸۴ چوراسی 84
85 ۸۵ پچاسی 85
86 ۸۶ چھیاسی 86
87 ۸۷ ستاسی 87
88 ۸۸ اٹھاسی 88
89 ۸۹ نواسی 89
90 ۹۰ نوّے تسعون 90
91 ۹۱ اکانوے واحد وتسعون 91
92 ۹۲ بانوے 92
93 ۹۳ ترانوے 93
94 ۹۴ چورانوے 94
95 ۹۵ پچانوے 95
96 ۹۶ چھیانوے 96
97 ۹۷ ستانوے 97
98 ۹۸ اٹھانوے 98
99 ۹۹ ننانوے 99
100 ۱۰۰ سو مئة / مائة 100
101 ۱۰۱ ایک سو ایک 101
102 ۱۰۲ ایک سو دو 102
... ...



 
شمولیت
فروری 29، 2012
پیغامات
231
ری ایکشن اسکور
596
پوائنٹ
86
پھوٹی؟
سرفراز بھائی جب کوئی پنجابی سپیکنگ میرے جیسا بندہ اکتالیس کو انگریزی میں بولنے کی کوشش کرے تو منہ سے یہی نکلتا ھے، :) پھوٹی ون۔۔۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
اردو زبان میں
اکتالیس
تینتالیس
اڑنچاس
ہی اصل اور درست ہے
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
سرفراز بھائی جب کوئی پنجابی سپیکنگ میرے جیسا بندہ اکتالیس کو انگریزی میں بولنے کی کوشش کرے تو منہ سے یہی نکلتا ھے، :) پھوٹی ون۔۔۔
عثمان بھائی
آپ نے جو تلفظ بتایا ہے اسے
میمن فیملی کے لوگ اسی طرح سے بولتے ہیں۔

اردو زبان میں
اڑنچاس
ہی اصل اور درست ہے
بھائی جان کیا انڈیا کے کسی صوبے میں اس طرح بولا جاتا ہے۔
کم از کم پاکستان میں تو تلفظ آج پہلی بار دیکھا اور پڑھا۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
ملاحظہ فرمائیں اس عبارت کو
اسی ہفتے ٹائمز آف انڈیا نے ایک اور شخص وجیہہ القمر خان کا پتا لگایا تھا جو ممبئی کے نواحی علاقے تھانے میں رہتے ہیں۔ وہ بھی آٹھ سال قبل ممبئی اور گرد و نواح میں ہونے والے چار بم دھماکوں کے سلسلے میں پولیس کو مطلوب تھے۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ انہیں ان مقدمات میں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا اور وہ اب بھی باقاعدگی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوتے ہیں۔ اس غلطی کے بعد بدھ کو وزیر داخلہ پی چدمبرم نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ فہرست مرتب کرنے والے افسران سے کسی سطح پر چوک ہوگئی تھی' لیکن باقی اڑنچاس نام درست ہیں'۔ سی بی آئی کے لیے یہ ہفتہ کافی خراب ثابت ہوا ہے۔ ان دو واقعات کے علاوہ تفتیشی ادارے کی ایک اعلٰی سطحی ٹیم پورولیا اسلحہ کیس کے اصل ملزم کم ڈیوی کو بھارت لانے کی کوشش میں ڈینمارک گئی تھی جہاں مقامی وکیلوں نے انہیں بتایا کہ جس وارنٹ کی بنیاد پر وہ حوالگی کا کیس لڑنے آئے ہیں، اس کی مدت جنوری میں ہی ختم ہوگئی تھی لیکن ان اطلاعات کے بعد کے ایک اور شخص نہ صرف بھارتی جیل میں قید ہے بلکہ خود سی بی آئی کی تحویل میں ہے، حکومت کو کافی شرمندگی اٹھانی پڑے گی۔
لنک یہ رہا:
http://www.theurdunews.com/news116.htm
دہلی اور یوپی جہاں فصیح وبلیغ اردو بولی جاتی وہاں اسی طرح بولا جاتا ۔لیکن کسی کی زبان دوسرے صوبہ کا اثر بھی ہوتا ہے تو وہ ’’اننچاس‘‘بھی بودیتے ہیں ۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
دہلی اور یوپی جہاں فصیح وبلیغ اردو بولی جاتی وہاں اسی طرح بولا جاتا ۔لیکن کسی کی زبان دوسرے صوبہ کا اثر بھی ہوتا ہے تو وہ ’’اننچاس‘‘بھی بودیتے ہیں ۔

میرے ٹیچرز بہی یوپی کے اساتذہ سے پڑھے ہوئے تھے۔ اور کراچی میں میرے دوستوں کی کثیر تعداد دہلی برادری سے تعلق رکھتی ہے۔ کمپوزنگ کا کام سب سے پہلے جس بزرگ نے مجھے دیا تھا اور ایک لمبے عرصے تک پرنٹنگ ایڈوائزر کے طور پر ان کا ساتھ رہا وہ خود دہلی میں بہت بڑے تاجر تھے۔ اس سے بڑھ کر اور تعارف کیا ہو گا کہ موصوف سیدنذیر حسین دہلوی رحمہ اللہ کے پوتے بھی تھے۔

بہرحال 49 کا اصل تلفظ جو میں نے اپنے اساتذہ سے پڑھا اور لغت کی کتب میں دیکھا تھا وہ ‘‘اننچاس’’ ہی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
 
Top