• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

باطل پرست، اہل حدیث اور ھم

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,024
ری ایکشن اسکور
6,267
پوائنٹ
437
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!

دیوبندی عقائد و مذہب کی تشہیر کے لئے قائم کیے گئے فورم الغزالی پر موجود اہل حدیث کے خلاف یہ زہر اگلتا موضوع ملاحظہ فرمائیں۔ غیرمقلدین کی ہذیان سرائی کا جواب

اس موضوع کو پڑھتے ہی میں بے چین ہوگیا کہ اہل حق،اہل حدیث کا دفاع کیا جائے اور مقلدین کے دھوکے کا پردہ چاک کیا جائے۔ لیکن افسوس کے نام نہاد انصاف و دیانت کے ٹھیکیداروں نے میرے جواب کو لمحہ بھر بھی فورم پر موجود رہنے نہیں دیا۔ اسی لئے میں نے ضروری سمجھا کہ اپنے جواب کو یہاں پیش کروں۔

اس سلسلہ میں مجھے حد سے زیادہ افسوس ہے کہ اہل حدیث سے شدید بغض رکھنے والے جامد مقلدین کے اس فورم کی اولین تشہیر صراط الہدٰی فورم پر کی گئی اور جانتے بوجھتے فورم کی ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ انااللہ وانا الیہ راجعون
الغزالی - ہندوستان سے پہلا اردو یونیکوڈ اسلامی فورم
اللہ حق و باطل میں تمیز کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

برے کاموں میں صراط الہدٰی کی اس معاونت اور تعاون کا اعتراف الغزالی کی انتظامیہ کو بھی ہے۔یہ پوسٹ دیکھئے: ابن آدم کا سلام قبول کریں
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,024
ری ایکشن اسکور
6,267
پوائنٹ
437
[quote='شرر' ]میں اس سے پہلے سورہ بقرہ کی آیت نمبر 193 پیش کرتا ہوں ۔ فمن اعتدیٰ علیکم فاعتدوا علیہ بمثل مااعتدیٰ علیکم ۔ ترجمہ: سو جو تم پر زیادتی کرے تو تم بھی اس پر زیادتی کرو جیسی اس نے تم پر زیادتی کی ہے ۔ [/quote]

قرآن کی اس آیت سے شرر صاحب کا استدلال تو درست ہے لیکن اس کا استعمال غلط ہے۔محترم شرر صاحب صرف بدلے تک ہی محدود رہتے تو انکی عاقبت کے لئے اچھا ہوتا لیکن انہوں نے بدلے سے آگے بڑھتے ہوئے ظلم اور ناانصافی کے ذریعے اپنا نامہ اعمال سیاہ کر لیا۔

شرر صاحب کی جوابی تحریر کو بدلہ اس لئے نہیں کہا جاسکتا کہ اہل حدیث اور شرردیوبندی کی تحریرات کے تقابل سے پتا چلتا ہے کہ اہل حدیث عالم نے سخت زبان استعمال کی لیکن شر نے زیادتی کرتے ہوئے گالم گلوچ شروع کردی حتی کہ اہل حدیث کو بدکار،بدکردار اور زانی تک قرار دے دیا۔انااللہ وانا الیہ اجعون۔
اس کے علاوہ اہل حدیث عالم نے جو سخت بات کہی وہ سچی ہے یعنی تقلید کے شرک ہونے کی جس کا ثبوت قرآن وحدیث اور امت کے اسلاف سے باآسانی پیش کیا جاسکتا ہے جبکہ شرر صاحب نے جوابی حملے میں جابجا بہتان طرازی اور خالص کذب بیانی سے کام لیا ہے۔

مقلدین کا انداز ہمیشہ ہی سے یہ رہا ہے کہ اگر ان کی فقہ کے کسی خود ساختہ مسئلہ پر انگلی اٹھائی جائے تو یہ لوگ جوابا قرآن وحدیث پر اعتراض کردیتے ہیں حتی کے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور رسول کے اصحاب کو بھی الزام دینے سے باز نہیں آتے۔ یہی روایتی انداز شرر صاحب کی اس پوسٹ کا بھی ہے جس میں اہل حدیث پر تین طلاق کو ایک طلاق قرار دینے پر انتہائی یقین کے ساتھ زنا کا شرمناک فتوی لگایا گیا ہے۔ جبکہ صحیح مسلم کی حدیث بروایت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے پتا چلتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے پورے دور میں اور عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت کے ابتدائی دو سالوں تک جب بھی کوئی شخص اکھٹی تین طلاقیں دیتا تھا تو اسے ایک ہی شمار کیا جاتا تھا۔ اب آپ خود اندازہ کرلیں کہ شرر صاحب کے زنا کے فتوے کی زد اہل حدیث کے علاوہ اور کن کن مبارک ہستیوں پر پڑتی ہے۔ ہم ایسے مذہب سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں جس کے دفاع کے لئے اسکے پیروکاروں کے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ پر الزام تراشی اور ان مبارک ہستیوں کی کردارکشی کے علاوہ کوئی چارہ کار نہ ہو۔

اگر کوئی کافر مسلمانوں کو گالی دے تو اس کی زد بلا استثناء ہر مسلمان پر پڑتی ہے اور اس گالی کا مصداق ہر مسلمان ہوتا ہے چاہے وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتا ہو چاہے وہ دیوبندی ہو حنفی ہو یا اہل حدیث کیونکہ ان کے درمیان مسلمان ہونے کی قدر مشترک ہے۔ بعینہ اسی طرح جب کوئی غیر مقلد کو گالی دیتا ہے تو اس کی زد مشہور غیرمقلد ابوحنیفہ پر بھی پڑتی ہے۔ کیونکہ بقول اشرف علی تھانوی، امام اعظم ابوحنیفہ کا غیر مقلد ہونا یقینی ہے۔(مجالس حکیم الامت)

اگر شرر صاحب اہل حدیث اور امام ابوحنیفہ کی غیر مقلد ہونے کی مشترک قدر پر ہی زرا غور فرمالیتے تو شاید ان کے انداز میں کچھ شائستگی آجاتی۔ جو شخص اہل حدیث کی مخالفت میں اتنا بے لگام ہوجائے کہ اپنے ہی امام کی عزت کے درپے ہوجائے تو ایسے شخص کو معقول تو نہیں کہا جاسکتا۔ شرر صاحب کو غیر مقلدین کو گالی دینے سے پہلے ہزار بار سوچنا چاہیے تھا کہ خود ان کے امام بھی یقینی غیر مقلد تھے۔ اس لئے غیرمقلدین کی عزت پر حملہ سب سے پہلے امام ابوحنیفہ کی عزت پر حملہ ہے۔ لیکن افسوس کے تعصب انسان کو اندھا کردیتا ہے۔ جو فرقہ اہل حدیث کے بغض میں اپنے نبی کی عزت کا پاس نہیں کرتا وہ اپنے امام کو کیا اہمیت دے گا۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,024
ری ایکشن اسکور
6,267
پوائنٹ
437
اگر میں یہاں جاری بحث کے بارے میں کچھ عرض کروں تو برملا کہوں گا کہ اگر اخلاقیات اور اسلامی تعلیمات کو دیکھا جائے تو محترم مائلی شبلی صاحب حق پر ہیں۔ لیکن اگر اکابرین دیوبند کے انداز کو دیکھا جائے تو شرر صاحب اور نعیم صاحب حق پر ہیں کیونکہ اکابرین دیوبند کا یہی اخلاقی معیار رہا ہے جسے کا ایک ادنی نمونہ شرر صاحب نے یہاں پیش کیا ہے۔ دیوبندی علماء نے اپنے اکابرین سے اخلاقیات کا کیسا درس لیا ہے اس کا ایک ادنی سا اندازہ مفتی طارق لدھیانوی دیوبندی کی کتاب شادی کی پہلی دس راتیں پڑھ کر ہوتا ہے جس میں مصنف نے شرم و حیا کا جنازہ نکال دیا ہے۔ مذکورہ کتاب کے ٹائیٹل پر موجود تنبیہ صرف شادی شدہ پڑھیں، دیوبندی اخلاقیات بتانے کے لئے کافی ہے۔
 
Top