محدث میڈیا
مشہور رکن
- شمولیت
- مارچ 02، 2023
- پیغامات
- 1,085
- ری ایکشن اسکور
- 35
- پوائنٹ
- 111
کتاب: ماہ شعبان بدعات کے گھیرے میں
ماہ شعبان بدعات کے گھیرے میں | Mahe-Shaban-Biddat-Ke-Ghere-Main
اللہ تعالی نے جن و انس کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات:5...
یاد رہے! عبادت کےلیے اللہ تعالیٰ نے زندگی کا کوئی خاص زمانہ یا سال کا کوئی مہینہ یا ہفتے کا کوئی خاص دن یا کوئی خاص رات متعین نہیں کی ہوئی کہ بس اسی میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے اور باقی زمانہ عبادت سے غفلت میں گزار دیا جائے بلکہ انسان کی خلقت کا اصل مقصد ہی یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے۔ لیکن اس وقت مسلمانوں کی اکثریت اللہ تعالیٰ کی عبادت سے غافل ہے اور بعض مسلمانوں نے سال کے مختلف مہینوں میں صرف مخصوص دنوں کو ہی عبادت کےلیے خاص کر رکھا ہے، جسے بدعات کا نام دیا جاتا ہے، انہی بدعات میں سے ماہ شعبان میں شب برات کے سلسلے میں من گھڑت موضوع احادیث کو سامنے رکھتے ہوئے کی جانے والی بدعات ہیں۔ پیش کردہ کتاب میں ماہ شعبان کے متعلق کتب احادیث میں وارد صحیح ، ضعیف اور موضوع روایات کو بیان کرنے کے بعد شب برات اور ماہ شعبان میں دیگر رواج پا جانے والی بدعات کی حقیقت کو دلائل کی روشنی میں خوب آشکارا کیا گیا ہے۔ کتاب لائق مطالعہ ہے، ضرور پڑھیئے اور شیئر کیجیئے!
نوٹ:
محدث میڈیا پراجیکٹس کی اپ ڈیٹس، کتابیں، سوالات کے جوابات، مضامین، ویڈیوز، شمارہ جات، آیات واحادیث کے گرافکس اور دیگر مستند دینی واصلاحی پوسٹس حاصل کرنے کےلیے کوئی سا ایک گروپ جوائن کیجیے!
گروپ: 01
محدث میڈیا