محدث میڈیا
مشہور رکن
- شمولیت
- مارچ 02، 2023
- پیغامات
- 1,085
- ری ایکشن اسکور
- 35
- پوائنٹ
- 111
کتاب: الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ
علومِ عربیہ میں علم معانی اورعلم بیان کو ایک اہم مقام حاصل ہے اور فصاحت وبلاغت کے رموز کافہم وادراک اس علم کا مرہون منت ہے عربی دانی کےلیے یہ علم ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ مسلمانوں نے جوعلوم وفنون خودایجاد کئے اورجن میں وہ کسی کے مرہون منت نہیں، ان میں سے ایک فن بلاغت بھی ہے۔لیکن اس علم کے حصو ل کےلیے جودشواریاں ہیں اہل علم ان سے بخوبی آگاہ ہیں ۔جس کی وجہ سے اب اکثر مدارس کے نصاب سے اس علم کی قدیم نصابی کتابیں نکال دی ہیں گئی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ الر حمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ والواضحۃ‘‘ مدارس دینیہ کے نصاب شامل معروف کتاب ’’ البلاغۃ الواضحۃ‘‘ کی سلیس اردو شرح ہے ۔ مترجم نے البلاغۃ والواضحۃ کے ترجمہ کے ساتھ ساتھ دلیل البلاغۃ والواضحۃ کا ترجمہ بھی کیا ہے ۔(م۔ا)
نوٹ:
محدث میڈیا پراجیکٹس کی اپ ڈیٹس، کتابیں، سوالات کے جوابات، مضامین، ویڈیوز، شمارہ جات، آیات واحادیث کے گرافکس اور دیگر مستند دینی واصلاحی پوسٹس حاصل کرنے کےلیے کوئی سا ایک گروپ جوائن کیجیے!
گروپ: 01
محدث میڈیا