محدث میڈیا
مشہور رکن
- شمولیت
- مارچ 02، 2023
- پیغامات
- 1,085
- ری ایکشن اسکور
- 35
- پوائنٹ
- 111
کتاب: تحفۃ الجمعۃ
تحفۃ الجمعۃ | Tuhfatu-Al-Juma
جمعۃ المبارک کا دن اسلام میں بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔رسو ل اللہ ﷺ نے اس دن کو سب سے افضل قرار دیا ہے۔ اللہ تعالی نے باقی امتوں کو اس دن کی برکات سے محروم رکھا صرف...
جمعۃ المبارک کا دن اسلام میں بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔رسو ل اللہ ﷺ نے اس دن کو سب سے افضل قرار دیا ہے۔ اللہ تعالی نے باقی امتوں کو اس دن کی برکات سے محروم رکھا صرف امت محمدیہ پر اللہ تعالی نے خصوصی فضل وکرم فرمایا اور امت محمدیہ کی اس دن کی طرف راہنمائی فرمائی اور اسے اس کی برکات سے نوازا۔نماز جمعہ ایضا فریضہ ہے جس کاادا کرنا ہر مسلمان پر لازمی اور ضروری ہے اور اس کاتارک گنہگار ہے ۔ نماز جمعہ بغیر کسی شرعی عذر کے چھوڑنے والے لوگوں کورسول اللہ ﷺنے سخت وعید سنائی۔ زیرنظر کتاب مولانا محمد یوسف راجوالوی کی تصنیف ہے جس میں مولانا مرحوم نے قرآن واحادیث کی روشنی میں بڑے احسن اندازسے فرضیت جمعہ ،فضائل، حصوصیات جمعہ او رجمعہ کے دیگر احکام ومسائل کو بیان کرنے کے علاوہ برصغیر کے نامور خطیبوں کا تذکرہ اور خطباء کے لیے بھی چند ہدایا ت تحریر کی ہیں ۔ اللہ مولانا موصوف کے درجات بلند فرمائے اور ان کی مرقد پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ اور اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)
نوٹ:
محدث میڈیا پراجیکٹس کی اپ ڈیٹس، کتابیں، سوالات کے جوابات، مضامین، ویڈیوز، شمارہ جات، آیات واحادیث کے گرافکس اور دیگر مستند دینی واصلاحی پوسٹس حاصل کرنے کےلیے کوئی سا ایک گروپ جوائن کیجیے!
گروپ: 01
محدث میڈیا