محدث میڈیا
مشہور رکن
- شمولیت
- مارچ 02، 2023
- پیغامات
- 1,085
- ری ایکشن اسکور
- 35
- پوائنٹ
- 111
کتاب: صحابہ اکرام رضی اللہ عنہم اور صحابیاتؓ
صحابہ ؓ اکرام اور صحابیاتؓ | Sahaba-Ikram-Aur-Sahabiyat
صحابہ نام ہے ان نفوس قدسیہ کا جنہوں نے محبوب و مصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو اپنے ایمان و عمل میں پوری طرح سمونے کی...
صحابہ نام ہے ان نفوس قدسیہ کا جنہوں نے محبوب و مصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو اپنے ایمان و عمل میں پوری طرح سمونے کی کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یا ساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺ کا وہ ساتھی ہے جو آپ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کا لفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذا اب یہ لفظ کوئی دوسرا شخص اپنے ساتھیوں کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔ اسی طرح سیدات صحابیات وہ عظیم خواتین ہیں جنہوں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا اور ان پر ایمان لائیں اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔انبیاء کرام کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام و صحابیات سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جو ان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ صحابہ کرام ؓ و صحابیاتؓ‘‘ پروفیسر محمد سلیم صاحب کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے اسلامی دنیا کے روشن ستارے صحابہ و صحابیات کے تذکروں کو سوال و جواب کی صورت میں سہل اور آسان انداز میں مرتب کرنے کی کوشش کی ہے عامۃ الناس کے لیے یہ کتاب انتہائی مفید ہے بالخصوص کوئز پروگرام مرتب کرنے والوں اور اساتذہ و طلباء کے لیے اس میں بہترین رہنمائی موجود ہے ۔اور یہ کتاب ان لوگوں کے لیے بے حد مفید ہے جو کم وقت میں زیادہ معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔(م۔ا)
نوٹ:
محدث میڈیا پراجیکٹس کی اپ ڈیٹس، کتابیں، سوالات کے جوابات، مضامین، ویڈیوز، شمارہ جات، آیات واحادیث کے گرافکس اور دیگر مستند دینی واصلاحی پوسٹس حاصل کرنے کےلیے کوئی سا ایک گروپ جوائن کیجیے!
گروپ: 01