ابو داؤد
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 966
- ری ایکشن اسکور
- 232
- پوائنٹ
- 111
اسرائیلی یہود حربی کفار ہیں یا معاہد؟ علامہ ابن عثیمین کی زبانی مدخلیوں کی تلبیس کا پردہ فاش
شیخ ابن عثیمین فرماتے ہیں :
الحربي هو الكافر الذي بيننا وبينه حرب، وليس بيننا وبينه عهد، مثل اليهود الذين احتلوا فلسطين، فهؤلاء ليس بيننا وبينهم عهد. فإن قال قائل: إن بيننا وبينهم عهداً، وهو العهد العام في هيئة الأمم المتَّحدة، فنقول: هم نقضوا العهد؛ لأنهم يعتدون علينا.
حربی کافر وہ ہوتا ہے جس کے اور ہمارے درمیان جنگ ہو، اور ہمارے اور اس کے درمیان کوئی معاہدہ نہ ہو؛ جیسے وہ یہود جنہوں نے فلسطین پر قبضہ کر رکھا ہے، پس ان کے اور ہمارے درمیان کوئی معاہدہ نہیں۔ پھر اگر کوئی یہ کہے کہ: ہمارے اور ان کے درمیان ایک معاہدہ ہے، اور وہ اقوامِ متحدہ کے دائرہ کار میں آنے والا عمومی معاہدہ ہے، تو ہم کہتے ہیں: انہوں نے خود اس معاہدے کو توڑ دیا ہے، کیونکہ وہ ہم پر زیادتیاں کر رہے ہیں۔
[الشرح الممتع على زاد المستقنع، ج : ١٤، ص : ٣٦-٣٧]
علامہ ابن عثیمین کی اس عبارت میں ایک نہایت اہم اصولی مسئلہ واضح کیا گیا ہے کہ جس کے ساتھ مسلمانوں کا نہ کوئی معاہدہ ہو اور نہ ہی اسے امان حاصل ہو، وہ حربی کافر ہوتا ہے مسلمانوں کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہوتا ہے۔
انہوں نے اسرائیلی یہود کی مثال دے کر صراحت کر دی کہ فلسطین پر قابض یہود سے ہمارا کوئی شرعی عہد نہیں، اور اگر کوئی دعویٰ کرے کہ اقوام متحدہ کا معاہدہ ہے تو یہ جھوٹ ہے، کیونکہ وہ مسلمانوں پر حملہ آور ہیں، اقصیٰ کی بے حرمتی کر رہے ہیں، غزہ پر بم برسا رہے ہیں، انہوں نے مسلسل جارحیت، نسل کشی جاری رکھی ہے لہذا وہ معاہدہ تو انہوں نے خود ہی توڑ دیا ہے۔ پس ایسے کفار کے ساتھ نہ کوئی حقیقی معاہدہ ہے اور نہ ہی وہ امن کے مستحق ہیں،
لہٰذا، ان کے ساتھ معاہدے کا تصور ایک فریب ہے، جسے بعض منحرف فکر رکھنے والے صیہونیت کے سہولت کار مداخلہ جیسے سلیمان رحیلی اور ان کے ہم نوا، عام کرتے ہیں۔ وہ فلسطینی مسلمانوں کی ہو رہی نسل کشی کے باوجود اسرائیلی یہودیوں کو "معاہد" قرار دے کر امت مسلمہ کو ان کے خلاف جہاد سے روکتے ہیں اور فلسطینی مظلومین کی نصرت میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
مداخلہ کا اسرائیل کے ساتھ "عہد وفاداری" والا فریب دراصل امت کو بے حس بنانے کا منصوبہ ہے، تاکہ کوئی فلسطین کے لیے اٹھے نہ، کوئی اقصیٰ کے لیے لڑے نہ اور امتِ مسلمہ فلسطین کے مظلوموں کی مدد سے رکی رہے۔
رحیلی جیسے مداخلہ چاہتے ہیں کہ امت خوشی سے دیکھے کہ کیسے اسرائیل مارتا ہے اور ہم اسرائیل کے ساتھ وفاداری کا "عہد" نبھاتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ صیہونیوں کی گولیاں جائز ہوں اور مظلوم مسلمانوں کی مزاحمت حرام۔
یہ وہ گھناؤنی سازش ہے جسے مداخلہ جیسے صیہونیت کے سہولت کار، اپنی فتووں کی ملمع کاری سے امت پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ یہ وہی گروہ ہے جس نے طاغوتی حکومتوں کی خوشنودی کے لیے جہاد کو بدنام کیا، مجاہدین کو خوارج قرار دیا، اور اب فلسطین کے مظلوم شہیدوں کی قربانیوں پر بھی اپنے صیہونی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے بدنما مہر ثبت کر رہا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ مداخلہ اور ان کے سرغنے اسلام کے نہیں، بلکہ یہود و نصاریٰ کے وفادار ہیں۔ سلیمان رحیلی اور اس جیسے مدخلی فتنہ پرداز، امت کو طاغوت کی غلامی کے طوق پہنانے کے لیے اسرائیل جیسے غاصبوں کے ساتھ عہد نامے گھڑتے ہیں،
مگر یاد رکھو! اقصیٰ کی خاک اور غزہ کے شہیدوں کا لہو گواہی دے گا۔
خیانت کی ہر سازش ناکام ہوگی، اور صیہونیوں کے یہ وفادار مدخلی علمائے سوء بھی ان شاء اللہ رسوا ہو کر رہیں گے!
مداخلہ کا اسرائیل نوازی کا فریب، ان کے چہروں پر کل بھی لعنت تھا، آج بھی لعنت ہے اور کل قیامت میں بھی ان پر امت کی مظلوم آہوں کی لعنت برسے گی۔
وَسَیَعْلَمُ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا أَیَّ مُنْقَلَبٍ یَّنْقَلِبُوْنَ