ملک سکندر نسوآنہ
رکن
- شمولیت
- اپریل 05، 2020
- پیغامات
- 116
- ری ایکشن اسکور
- 4
- پوائنٹ
- 68
مختصر صحیح الجامع الکامل
محدث مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ ضیاء الرحمان اعظمی رحمہ اللہ
درسی اڈیشن تخریج و تحقیق کے ساتھ مشکاة کی جگہ عربی مدارس میں پڑھانے کے لیے
الحمدللہ مختصر الجامع الکامل کا اردو سلیس ترجمہ مع شرح کے پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔ امید واثق ہے کہ مختصر الجامع الکامل کا اردو ترجمہ مع شرح 6 جلدوں میں طبع ہو کر عام دستیاب ہو گا۔
بسم اللہ والحمدللہ والصلوۃ والسلام علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اما بعد :
ہماری محبوب شخصیت محدث مدینہ دکتور محمد عبداللہ اعظمی المعروف بالضیاء رحمہ اللہ نے الجامع الکامل کا معتمد نسخہ 19 جلدوں میں تیار کرکے اس کے جملہ حقوق تحریری اور تقریری مجھے عنایت فرمائے۔
اپنے آڈیو میسجز میں محدث اعظمی رحمہ اللہ نے میرے ادارہ دار ابن بشیر کی طرف طرف سے الجامع الکامل کی اشاعت پر اور میرے موسسۃ الجامع الکامل للاعظمی الخیریۃ قائم کرنے پر بڑی خوشی کا اظہار کیا اور اس مبارک کتاب کو ہر طرح عام کرنے کی عام اجازت بھی دی۔
یہ آڈیو میسجز یوٹیوب سے آپ بھی سن سکتے ہیں جو ایک تاریخ ہے کہ محدث اعظمی رحمہ اللہ کو راقم فقیر پر کس قدر اعتماد تھا اور محبت تھی ۔دنیا نے دیکھا کہ فقیر ابن بشیر نے محدث اعظمی کی الجامع الکامل سمیت دیگر تراث کو حسب استطاعت عام کرنے میں کوئی سستی نہیں برتی۔
محدث اعظمی کے اہم آڈیو میسجز کا لنک درج ذیل ہے:
اور فاضل مؤلف نے تمام فائلیں بندہ ناچیز ابراہیم بن بشیر الحسینوی کو ای میل کیں ۔ توفیق الہی سے الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل 19 جلدوں میں دارابن بشیر قصور کی طرف سے 2019ء سے مطبوع ہے ، پڑوس ملک سے بھی شائع کروائی اور مسلسل طبع ہورہی ہے۔
اب مئی 2025ء میں کافی محنت کے بعد مکمل 19 جلدوں کو 7 جلدوں میں نئی عمدہ سیٹنگ کے ساتھ بھی شائع کردیا ہے تاکہ مہنگائی کے دور میں کتاب مزید معیاری وسستی ہو اور عام ہو۔
فاضل مؤلف رحمہ اللہ نے اس کی خود تلخیص بھی کی اور اس کی تمام اصل فائلیں بھی راقم کو دیں ،اور انھوں نے راقم سے کہا کہ میری چاہت ہے کہ میری یہ کتاب مدارس کے نصاب میں مشکوۃ المصابیح کی جگہ پر پڑھائی جائے تاکہ طلبہ صحیح احادیث ہی پڑھیں اس طرح وہ تمام صحیح احادیث بھی پڑھ لیں گے اور ان کے اندر کوئی علمی کمزوری بھی نہیں رہے گی۔
راقم نے اپنے ادارہ مرکز الامام احمد بن حنبل رحمہ اللہ قصور میں تلخیص کے پرنٹ لے کر اس کی تدریس شروع کردی ، اس دوران کئی ایک باتیں سامنے آئیں ، اوراس پر کئی کبار شیوخ سے مشورہ بھی کیا تو بعض نے یہ اہم مشورہ دیا کہ تلخیص کو مزید مختصر کریں، ممکن ہے وہ مشکوۃ المصابیح کے قائم مقام ہو۔
راقم نے استخارہ کیا اور اس پر کام شروع کردیااور الحمدللہ آج ہم نے اس مبارک کتاب کو شائع کردیا ہے ، تاکہ طلبہ علوم نبوت اس سے بھر پور مستفید ہو سکیں۔
ہم نے اس میں درج ذیل منہج اپنایا ہے۔
1= تکرارختم کردیا ہے۔
2= ایک ہی معنی کی کئی احادیث میں سے ایک کو لائے ہیں۔
3= بعض دفعہ ایک طویل حدیث میں مختصر کئی احادیث کے متون پائے جاتے ہیں ، ہم نے ایسے مواقع پر طویل حدیث کا انتخاب کیا ہے۔
4= تکرار والی احادیث کے مختلف مقامات میں جو صحیح ثابت الفاظ تھے ان کو ایک ہی جگہ جمع کردیا ہے ، نیز جو تکرار والی حدیث پر غریب الحدیث کی منتشر بحوث تھیں ان کو ایک جگہ جمع کردیا گیا ہے ۔وہاں اپنی طرف سے ج ک کا اشارہ کردیا ہے اور اصل الجامع الکامل کانمبر بھی لکھ دیا ہے ۔تاکہ قاری سمجھ سکے کہ یہ ثابت شدہ الفاظ کہاں سے لیا گیا ہے ور غریب الحدیث کس حدیث کے تحت تھی ، جس کو راقم نے ایک جگہ جمع کردیا ہے۔
5= المدخل الی الجامع الکامل کا اختصار بھی مختصر کے شروع میں جمع کردیا ہے تاکہ طلبہ کتاب کے منہج کو سمجھ سکیں۔
6= غریب الحدیث اور فقہ الحدیث کی بحوث کو حاشیے میں کردیا ہے ۔ یہ سب حاشیہ شیخ اعظمی رحمہ اللہ کی طرف سے ہے۔
7= ہر حدیث کے شروع میں ہم نے دو طرح کی نمبرنگ کا اہتمام کیا ہے ۔ پہلا مسلسل نمبر ہے جبکہ دوسرا الجامع الکامل طبع دا رابن بشیر کا نمبر ہے تاکہ اگر کسی حدیث پر مفصل دراسہ پڑھنا ہو تو اصل کی طرف رجوع کرنا آسان ہو۔
الجامع الکامل پر مختلف انداز میں متعدد کام کر چکا ہوں ، کئی ایک مطبوع ہیں ، بقیہ بھی جلد شائع کریں گے۔ ان شاء اللہ
یہ کام اعلان نشر کرتے ہی شروع ہوچکا تھا لیکن بعض دوسری مصروفیات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا اور ہم اسے ہرگز بھولے نہیں ، بلکہ اس پر کام وقتاً فوقتاً جاری رہا اور آج یہ مبارک کتاب مکمل ہوکر آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ اللہ تعالی اس عمل کو خالصتا اپنی رضا کے لیے بنائے اور اس کا فیض عام کرے۔ آمین
الحمدللہ اس مختصر کی تیاری میں میرے ساتھ فضیلۃ الشیخ مجتبی عالم حفظہ اللہ اور فضیلۃ مآب ابو حسن میاں سعید حفظہ اللہ شریک رہے ، اللہ تعالی ان کو جزائے خیر دے۔ آمین
آخر میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی اس مبارک عمل کو فاضل مؤلف کے لیے ،ہمارے لیے ، مخلصین اور دار ابن بشیر کی انتظامیہ کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین
1: ضخامت= والیم 3
2: نیٹ قیمت= 6500 روپے
3: تعدادحدیث= 10853
از
ابو رمیثۃ ابراہیم بن بشیر الحسینوی الاثری
برائے رابطہ
+923024056187