• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فتنوں کے طوفان میں قرآن کا مضبوط سہارا

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
847
ری ایکشن اسکور
227
پوائنٹ
111
فتنوں کے طوفان میں قرآن کا مضبوط سہارا

از قلم : مفتی اعظم حفظہ اللہ


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

فتنوں کے اس دور میں آپ کا مضبوط قلعہ اللہ کی کتاب ہے، اس کو مضبوطی سے تھام لیں اور اس کے لیے ضرور اپنے اوقات میں سے ایک حصہ نکالیں، اس کو سمجھ کر پڑھیں اور اس میں غور کریں۔ یہ آپ کے سامنے حالاتِ حاضرہ کے تمام فتنے، تمام باطل شخصیات، تمام باطل گروہوں کو بے نقاب کر دے گا۔ یہ آپ کو بتائے گا کہ اہلِ حق کون ہیں، اہلِ باطل کون ہیں۔

یہ فرقان ہے، یہ دونوں خیموں میں فرق کر کے دکھا دے گا، یہ سب کو الگ الگ چھان کر علیحدہ کر دے گا اور تمہیں بتائے گا کہ یہ اہلِ باطل کی صف ہے اور یہ اہلِ حق کی صف ہے۔ یہ ماضی کے واقعات سے مثالیں دے کر سمجھائے گا کہ ان حالات میں کون سے اعمال کرنے ہیں اور کامیابی کس کو ملے گی۔

یہ آپ کو حقیقی جیت، حقیقی ہار، حقیقی دولت، حقیقی مفلسی، حقیقی فائدہ، حقیقی نقصان، اصل کامیابی، اصل تباہی، جیتنے والے لوگ، ہارنے والے لوگ سب الگ الگ بتا دے گا۔

یہ آپ کو عزم و ہمت والے انبیاء علیہم السلام اور ان کے ساتھیوں کے واقعات ایسے انداز میں سنائے گا کہ تمہارے دل پر ایک اطمینان اترے گا اور پھر تمہیں یہ تمام مشکلات آسان لگیں گی۔

یہ تمہارے دل کا زنگ دھو ڈالے گا جس سے تمہارا دل دنیا کے بجائے آخرت کی طرف لگ جائے گا۔ یہ تمہاری آنکھوں کے پردے اتار دے گا جس سے تمہیں ایسا محسوس ہوگا جیسے اس سے قبل تم اندھے تھے۔ یہ تمہیں وہ مسائل بہت آسانی سے حل کر کے دے دے گا جن میں الجھ کر لوگ فتنوں میں گر پڑے۔

اس کتاب کے سوا کوئی پناہ نہیں، کوئی چارہ نہیں، اور اس کتاب کو سینے سے لگائے بغیر فتنوں سے کوئی بچاؤ نہیں، اور ابلیس اور اس کے انس و جن کے لشکروں کے سامنے کھڑا ہونے کی کوئی صورت نہیں۔

یہ تمہارے رب کا انعام ہے، اس کا فضل ہے، اس کا احسان ہے، اس کی رحمت کا بہتا ہوا چشمہ ہے، اس کی طرف سے تمہارے لیے قائم کیا گیا مضبوط قلعہ ہے، اس کی طرف سے تمہیں ملنے والی روشنی ہے، ہدایت ہے، مغفرت ہے، محبت ہے، اور یہ آسمان سے تمہاری طرف لٹکائی گئی وہ مضبوط رسی ہے جسے مضبوطی سے پکڑنے کا رب تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔ سو اس رسی کو تھام لو، ورنہ فتنوں کی موجیں تمہیں اٹھا کر دور دراز اندھیروں میں پھینک دیں گی۔

وما علینا إلا البلاغ المبین
 
Top