• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سیدنا علی اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہما کی شبیہ بنانا

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,058
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
111
کسی انسان يا كسی جاندار کی تصویر سازی بذات خود گناہ کبیرہ اور ایک ناجائز فعل ہے ، سيدنا عبد الله بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

((إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ القِيَامَةِ المُصَوِّرُونَ)) (صحيح البخاري، اللباس: 5950، صحيح مسلم، اللباس والزينة: 2109).

’’ یقینا اللہ تعالی کے ہاں قیامت کے روز سخت ترین عذاب تصویریں بنانے والوں کو ہو گا‘‘۔

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اس امت کی افضل ترین ہستیاں ہیں۔سینکڑوں قرآنی آیات اور متعدد احادیث میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعیں کے فضائل بیان کیے گئے ہیں، ان مقدس ہستیوں کا احترام کرنا ان کی عزت و تکریم کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، اس لیے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا یا کسی بھی صحابی کی شبیہ بنانا جائز نہیں ہے اس میں ان کی توہین اور تحقیر ہے جس سے اجتناب ضروری ہے۔

والله أعلم بالصواب.
 
Top