• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ربیع مدخلی جرح و تعدیل کا عالم نہیں بلکہ اہلِ سنت پر طعن کرنے والا جاہل ہے — شیخ ابن جبرین کا فیصلہ کن فتویٰ

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
846
ری ایکشن اسکور
227
پوائنٹ
111
ربیع مدخلی جرح و تعدیل کا عالم نہیں بلکہ اہلِ سنت پر طعن کرنے والا جاہل ہے — شیخ ابن جبرین کا فیصلہ کن فتویٰ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

شیخ عبداللہ بن عبد الرحمن الجبرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

ربيع المدخلي ليس هو مقبول الكلام في الجرح والتعديل؛ فإن له أخطاء في كتبه تدل على جهله أو تجاهله بما يقول!!! وله مؤلفات يطعن فيها على الكثير من الدعاة والعلماء المشاهير

ربیع مدخلی ایسا شخص نہیں ہے جس کی بات جرح و تعدیل میں قابلِ قبول ہو؛ کیونکہ اس کی کتابوں میں ایسی غلطیاں ہیں جو اس کی جہالت یا اس کے تجاہل عارفانہ پر دلالت کرتی ہیں!!! اور اس کی کچھ تصانیف ایسی ہیں جن میں وہ بہت سے مشہور داعیوں اور علماء پر طعن و تشنیع کرتا ہے۔


[فتاوى ابن جبرين » الجرح والتعديل والشيخ ربيع بن هادي المدخلي» رقم الفتوى : 1108]

IMG-20250626-WA0000.jpg

IMG-20250626-WA0003.jpg

اس فتوے میں شیخ ابن جبرین رحمہ اللہ نے واضح انداز میں ربیع مدخلی کے انحراف کو بے نقاب کیا ہے۔ مدخلیوں کا یہ کہنا کہ ربیع مدخلی "جرح و تعدیل کا امام" یا "شیخ الجرح والتعدیل" ہے، حقیقتاً ایک بے بنیاد پروپیگنڈا ہے جو مداخلہ نے پھیلایا ہے تاکہ ربیع مدخلی کے انحرافات پر پردہ ڈالا جا سکے۔

شیخ ابن جبرین رحمہ اللہ نے جرح و تعدیل کے میدان میں ربیع مدخلی کی حیثیت بتا دی کہ "ربيع المدخلي ليس هو مقبول الكلام في الجرح والتعديل" یعنی ربیع مدخلی ایسا شخص نہیں جس کی بات جرح و تعدیل میں قابلِ قبول ہو۔ یہ دوٹوک انداز میں اس حقیقت کا اعلان ہے کہ ربیع مدخلی کی جرح و تعدیل میں کوئی حیثیت نہیں، نہ وہ قابل اعتماد ہے بلکہ وہ صرف تعصب، حسد، اور فتنہ پروری کے بل بوتے پر علماء پر طعن کرنے والا ایک گمراہ شخص ہے۔

ربیع مدخلی نے جرح و تعدیل کے نام پر وہی کام کیا جو منافقین کا شیوہ ہے یعنی اہل حق کی کردار کشی، اہل باطل سے وفاداری، اسلام دشمن طواغیت کو "اولی الامر" قرار دینا، مجاہدین اسلام کو "خوارج" کہنا، طاغوتی حکمرانوں کے ظلم پر خاموشی بلکہ تائید و چاپلوسی! یہی وہ "مدخلی منہج" ہے جو سیاسی ایجنڈوں اور طاغوتی نظاموں کے تحفظ کے لیے وجود میں لایا گیا تھا۔

شیخ ابن جبرین رحمہ اللہ نے واضح کیا کہ "فإن له أخطاء في كتبه تدل على جهله أو تجاهله بما يقول!" اس کی کتابوں میں ایسی غلطیاں ہیں جو اس کی جہالت یا اس کے تجاہل پر دلالت کرتی ہیں! ربیع کی کتابیں جہالت سے لبریز، علمی معیار سے گِری ہوئی، اور بددیانتی سے بھری ہوئی ہیں جن میں سیاق و سباق کی تحریف، اور ائمہ سلف کے اقوال کا غلط استعمال نظر آتا ہے۔ ربیع مدخلی نے خود کو عالم ظاہر کرنے کے لیے علم کا لبادہ اوڑھ کر امت کو دھوکہ دینے کی کوشش کی حالانکہ اس کی کتابیں خود اس کی جہالت و تجاہلِ عارفانہ کو ظاہر کرتی ہیں۔

شیخ ابن جبرین کے یہ الفاظ "وله مؤلفات يطعن فيها على الكثير من الدعاة والعلماء المشاهير" ربیع مدخلی کے منہجی فتنہ کو کھول کر رکھ دیتے ہیں۔ ربیع مدخلی کا اصل کام اہلِ سنت کے مشہور سلفی علماء، مخلص دعاۃ پر کیچڑ اچھالنا ہے۔ اس کی کتابیں اہل السنہ کے خلاف حسد، بغض اور دشمنی کا مجموعہ ہیں۔ ربیع مدخلی دراصل علم کے لباس میں لپٹا ہوا ایک فتنہ پرور، مکار، اور طاغوت کے سیاسی ایجنڈے کا آلہ کار ہے۔

ربیع مدخلی کا منہج، اس کی زبان، اس کی جرح، اور اس کے فتوے سلفیوں کو گمراہ کرنے، کمزور کرنے، اور ذلت میں دھکیلنے کا ایک طاغوتی منصوبہ ہیں۔ یہ امریکہ، اسرائیل، اور ان کے نمک خوار نظاموں کا محافظ ہے۔ اس کی زبان مجاہدین کے خلاف، اور خاموشی طواغیت کے حق میں ہوتی ہے۔ یہ شخص مدخلیت کے فتنے کا نمائندہ، دین کا خائن، اور دشمنانِ اسلام کا ایجنٹ ہے۔
 
Top