• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا جلدی تکفیر کرنا جاہلوں کا شیوہ ہے؟

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
801
ری ایکشن اسکور
224
پوائنٹ
111
کیا جلدی تکفیر کرنا جاہلوں کا شیوہ ہے؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد لله رب العالمين، والصلاة والسلام على أشرف الأنبياء والمرسلين، نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين، أما بعد:

اہلِ علم پر یہ بات مخفی نہیں کہ مدخلی فرقہ ہمیشہ سے اکابر علماء کی عبارات کو سیاق و سباق سے کاٹ کر اپنے گمراہ کن نظریات کی تائید میں استعمال کرتا ہے۔ بالخصوص تکفیر کے مسئلہ میں انہوں نے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی عبارت کو بھی مسخ کر کے عوام کے سامنے اس طرح پیش کیا ہے جیسے انہوں نے مطلقاً تکفیر سے منع فرمایا ہو۔ حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

التكفير حكم شرعي يرجع إلى إباحة المال وسفك الدماء والحكم بالخلود في النار فمأخذه كمأخذ سائر الأحكام الشرعية فتارة يدرك بيقين وتارة يدرك بظن غالب وتارة يتردد فيه ومهما حصل تردد فالتوقف عن التكفير أولى والمبادرة إلى التكفير إنما تغلب على طباع من يغلب عليهم الجهل.

تکفیر ایک شرعی حکم ہے، جو مال کے حلال کرنے، خون بہانے اور جہنم میں ہمیشہ رہنے کے فیصلے سے متعلق ہے۔ اس کا ماخذ بھی دیگر شرعی احکام کی طرح ہے۔ لہٰذا کبھی یہ یقینی علم سے ثابت ہوتا ہے، کبھی غالب گمان سے اور کبھی اس میں تردد ہوتا ہے۔ اور جب بھی تردد کی صورت ہو تو تکفیر سے توقف زیادہ بہتر ہے۔ ایسے موقع پر تکفیر میں جلدبازی کرنا عموماً اُن لوگوں کی طبیعت پر غالب ہوتا ہے جن پر جہالت کا غلبہ ہو۔


[بغية المرتاد في الرد على المتفلسفة والقرامطة والباطنية، ص : ٣٤٥]

IMG-20250916-WA0005.jpg

IMG-20250916-WA0004.jpg

مدخلی زنادقہ اس عبارت میں سے اپنی مرضی کے مطابق کاٹ کر صرف آخری جملہ نقل کرتے ہیں کہ: "تکفیر میں جلدی کرنا دراصل جاہلوں کا شیوہ ہے۔"

اور اسے ایسے پیش کرتے ہیں گویا شیخ الاسلام نے مطلق تکفیر سے منع کیا ہو اور گویا تکفیر کرنا ہی جاہلوں کا کام ہے۔ اس بنا پر وہ حکامِ طاغوت، یہود و نصاریٰ کے ایجنٹوں اور صریح شرک و کفر کے مرتکبین پر بھی کفر کا حکم لگانے سے گریز کرتے ہیں اور کہتے ہیں: "ہم تکفیر نہیں کرتے کیونکہ یہ جاہلوں کا شیوہ ہے۔"

حالانکہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی اس عبارت سے واضح ہے کہ تکفیر ایک شرعی حکم ہے جو کبھی یقین، کبھی غالب گمان اور کبھی توقف پر مبنی ہوتا ہے۔ اور عبارت کے آخری جملہ میں بھی تکفیر کی نفی نہیں، بلکہ جلدی بازی اور بے اصولی کی نفی ہے۔ جہاں معاملہ مشتبہ ہو، دلائل متعارض ہوں یا اہلِ علم کے درمیان شدید اختلاف ہو، وہاں جلد بازی کرنا جاہلانہ رویہ ہے۔

لیکن جہاں کفر صریح اور قطعی ہو، جیسے کہ قرآن کی آیات کا انکار، شرکِ اکبر کا ارتکاب، طاغوتی قوانین کو شریعت پر فوقیت دینا، تو وہاں توقف جائز نہیں بلکہ تکفیر واجب ہے۔ ایسے موقع پر توقف ہی دراصل جہالت اور نصوص سے اعراض ہے، مگر مدخلی زنادقہ اسی کو اپنا اصول بناتے ہیں اور صریح کفر میں بھی توقف کرتے ہوئے اپنے باطل کو ڈھانپتے ہیں۔

لیکن شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے پہلے ہی واضح کر دیا کہ "بل التكفير حكم شرعي يرجع إلى إباحة المال وسفك الدماء والحكم بالخلود في النار…"(یعنی تکفیر ایک شرعی حکم ہے، جو مال کی اباحت، خون بہانے اور ابدی جہنم کے حکم سے متعلق ہے۔) تکفیر شریعت کا حصہ ہے، اس لیے جس کا کفر صریح نصوص سے ثابت ہو، اس کی تکفیر نہ کرنا عین شریعت کو تعطیل کرنا ہے۔

لہٰذا مدخلیوں کی تحریف باطل ہے، کیونکہ وہ صرف "جلد بازی جاہلوں کا شیوہ" کو پکڑتے ہیں، مگر اس سے پہلے کی عبارت نظرانداز کرتے ہیں۔ جبکہ "مبادرةٌ إلى التكفير إنما تغلب على طباع من يغلب عليهم الجهل" میں بھی تشخیصِ وصفی ہے، نہ حکمِ مطلق۔

پس واضح ہوا کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی یہ عبارت تکفیر کی نفی نہیں کرتی، بلکہ جو معاملہ مشتبہ ہو، دلائل متعارض ہوں، یا اہلِ علم کے نزدیک اس میں اختلاف ہو تو ایسے موقع پر جلدبازی اور بے اصولی کو جاہلانہ عمل قرار دیتی ہے۔ لیکن مدخلیوں نے سیاق و سباق کو کاٹ کر اس عبارت کو ایسے پیش کیا جیسے ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے تکفیر کو بالکل ہی جاہلوں کا کام کہا ہو۔

یہی مدخلیوں کی بددیانتی اور تحریف ہے کہ جہاں کفر صریح و قطعی ہو وہاں توقف کر کے کفار و طواغیت کی وکالت کرتے ہیں، اور جہاں اہلِ توحید و مجاہدین کی بات ہو وہاں سب سے پہلے ان پر خوارج کا حکم لگا کر اسلام سے نکالتے ہیں اور تکفیر میں جلدی کرتے ہیں۔

والله المستعان، وعليه التكلان
 

اکرم

مبتدی
شمولیت
جولائی 28، 2025
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
5
کہا جو حضرت اکاؤنٹنٹ کی job میل گئی کیا مستقیم
 
Top