عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,539
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔ اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجوید کے قواعد و ضوابط اور اصول و آداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔ لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔ اور ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ تجوید و قراءات کے موضوع پر ماہرین تجوید و قراءات کی بےشمار کتب موجود ہیں ۔ جن سے استفادہ کرنا اب نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ زیرنظر کتاب ’’ مصباح الترتیل ‘‘ شیخ القراء قاری عبد الرؤف صاحب بلندی شہری (سینئر مدرس دار العلوم دیوبند) کی مایہ ناز تصنیف ہے جو کہ ان کے سالہا سال کے گراں قدر تدریسی تجربات کا نچوڑ ہے ۔ انہوں نے اس کتاب میں تجوید کے بنیادی مسائل کو نہایت ہی عام فہم اور سہل انداز میں محققانہ اسلوب میں بیان کیا ۔ تجوید پڑھنے اور پڑھانے والوں کے لیے ضرورت کے سارے مباحث اس کتاب میں جمع کر دئیے ہیں ۔ نیز وقف اور رسم سے متعلق بھی اختصار کے ساتھ ضروری باتیں درج کر دی گئی ہیں ۔ یہ کتاب طلبائے علم تجوید کے لیے ایک عظیم الشان تحفہ ہے ، جس سے تجوید و قرات کے مسائل سے واقفیت ، الفاظِ قرآن کو صحت اور درستگی کے ساتھ پڑھنے میں معاونت ، اور قواعد پر گرفت بآسانی حاصل ہو سکتی ہے۔(م۔ا)