• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عدالت صحابہ رضی اللہ عنہم قرآن مجید کی روشنی میں

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,573
ری ایکشن اسکور
9,998
پوائنٹ
667
نام کتاب
عدالت صحابہ رضی اللہ عنہم قرآن مجید کی روشنی میں
نام مصنف
حافظ ریاض عاقب اثری
Title Page --- Adalat-e-Sahaba-R.A-Quran-e-Majeed-Ki-Roshni-Me.jpg
تبصرہ
انبیاء کرام علیہم السلام کے بعد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل و اعلیٰ ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جو ان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کا حصہ ہے بصورت دیگر ایمان ناقص ہے ۔ صحابہ کرام کی وہ پاکیزہ جماعت ہے جس کی تعدیل قرآن نے بیان کی ہے۔متعدد آیات میں ان کے فضائل و مناقب پر زور دیا ہے اور ان کے اوصاف حمیدہ کو ’’اسوہ‘‘کی حیثیت سے پیش کیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ عدالت صحابہ رضی اللہ عنہم قرآن مجید کی روشنی میں ‘‘ مولانا حافظ ریاض عاقب اثری حفظہ اللہ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے عدالتِ صحابہ کے موضوع کو بڑے احسن انداز میں واضح کرتے ہوئے قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عدالت، عظمت اور منزلت کو واشگاف کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی سچی محبت عطا فرمائے،ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے اور قیامت کے دن ہمارا حشر انکے ساتھ فرمائے ۔آمین (م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,573
ری ایکشن اسکور
9,998
پوائنٹ
667
Top