عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,529
- ری ایکشن اسکور
- 9,996
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
مولانا امین احسن اصلاحی رحمہ اللہ (1904ء۔1947ء) اعظم گڑھ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ موصوف مدرسہ فراہی کے ایک جلیل القدر عالم دین، مفسر قرآن اور ممتاز ریسرچ سکالر تھے ۔ موصوف نے نے ابتدائی تعلیم گاؤں میں حاصل کی ۔دس سال کی عمر میں مدرستہ الاصلاح سرائے میر میں داخل ہوئے یہاں آٹھ سال تعلیم حاصل کی مدرسہ سے فارغ ہوتے ہی صحافت سے منسلک ہو گئے۔ 1925ء میں صحافت کو خیر باد کہہ کر حمید الدین فراہی کی خواہش پر علوم قرآن میں تخصص کی غرض سے ہمہ وقت مدرستہ الاصلاح سے وابستہ ہو گئے، مدرسہ میں تدریسی فرائض کی بجا آوری کے ساتھ ساتھ دیگر اساتذہ کے ساتھ مولانا فراہی سے درس قرآن لینے لگے آپ نے مولانا فراہی سے علوم تفسیر اور طریقہ تفسیر میں مہارت حاصل کی ۔ مولانا فراہی کی محنتوں کا نتیجہ تھا کہ اصلاحی صاحب نے ’’تدبر قرآن ‘‘ کے نام سے ایک ایسی تفسیر لکھی جو حقیقی معنوں میں فکر فراہی کی غماز ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’مولانا امین احسن اصلاحی کا نظریہ حدیث ‘‘ فضیلۃ الشیخ حافظ عبد الحمید ازہر رحمہ اللہ کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں مولانا اصلاحی کی علمِ حدیث پر ناروا باتوں کا جائزہ لیا ہے اور ان کی حقیقت کو واضح کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مولانا عبد الحمید ازہر رحمہ اللہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام دے اور ان کی مرقد پر اپنی رحمتوں کی برکھا برسائے ۔آمین (م۔ا)
کتاب کا لنک