عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,539
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا ہے۔ قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر آج تک اسلام اور قادیانیت میں جنگ جاری ہے یہ جنگ گلی ، بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کے کمروں تک لڑی گئی اہل علم نے قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر، مناظرہ ،سیاست و قانون اور عدالت غرض کہ ہر میدان میں انہیں شکستِ فاش دی ۔ بے شمار لوگ ایسے ہیں جو قادیانی مبلغین سے متاثر ہو کر مرتد ہو گئے تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تو وہ قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ قادیانیت کے کفر کے اندھیروں سے نکل کر اسلام کی روشنی میں آ چکے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔آمین۔ زیر نظر کتابچہ ’’ روداد مناظرہ سیالکوٹ‘‘1933ء میں سیالکوٹ میں قادیانیوں سے منعقد ہونے والے چار مناظروں کی دلچسپ داستان کی روداد پر مشتمل ہے ان چار مناظروں میں مولانا ابراہیم محمد میر سیالکوٹی ، مولانا احمد دین گکھڑوی اور مولانا لال حسین اختر رحمہم اللہ نے قادیانی مبلّغوں کو شکست ِ فاش دی ۔ ان مناظرات میں یہ موضوعات زیر بحث آئے۔ محمدی بیگم کے نکاح کی پیش گوئی،حیات ِحضرت مسیح علیہ السلام،صدق و کذب مرزائے قادیانی،آنحضرت ﷺ پر نبوت ختم ہو گئی۔ دار ابی االطیب۔گوجرانوالہ نے معروف محقق اور عالم دین مولانا محمد داؤد ارشد حفظہ اللہ کی نظر ثانی اور اضافہ جات کے ساتھ اسے از سرِنو پرنٹ کیا ہے جس سے کتابچہ ہذا کی افادیت دو چند ہو گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ ناشرین کی اس کاوش کو جزائے خیر دے اور قبول فرمائے ۔آمین ( م۔ا)