محدث میڈیا
مشہور رکن
- شمولیت
- مارچ 02، 2023
- پیغامات
- 1,047
- ری ایکشن اسکور
- 34
- پوائنٹ
- 111
بلاشبہ رجب کا مہینہ ان حرمت والے مہينوں ميں سے ایک ہے جن كے متعلق فرمان بارى تعالى ہے:
إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِندَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِي كِتَابِ اللَّهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۚ ذَٰلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ ۚ فَلَا تَظْلِمُوا فِيهِنَّ أَنفُسَكُمْ ۚ (التوبة: 36)
’’بے شک مہینوں کی گنتی، اللہ کے نزدیک، اللہ کی کتاب میں بارہ مہینے ہے، جس دن اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا، ان میں سے چار حرمت والے ہیں۔ یہی سیدھا دین ہے۔ سو ان میں اپنی جانوں پر ظلم نہ کرو۔‘‘

- قرآن و سنت میں رجب کے مہینے کی صرف یہی فضیلت ثابت ہے کہ یہ ایک حرمت والا مہینہ ہے اس لیے اس کے احترام کا تقاضا ہے کہ اس میں خصوصی طور پر گناہوں سے بچنے اور عبادات بجا لانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ اس سے بڑھ کر اس مہینے کی کوئی خاص فضیلت ثابت نہیں اور اس سلسلے میں جوکچھ بھی بیان کیا جاتا ہے وہ محض کذب و افترا ہے۔ لہٰذا اس مہینے کو کسی بھی نیک عمل اور عبادت کے لئے خاص کرنا بدعت ہے خواہ وہ صلوۃ الرغائب ہو، شب معراج کی محافل و مجالس ہوں، کونڈوں کی رسم ہو یا کسی مخصوص دن کا روزہ ہو، سب ناجائز اور غیر شرعی امور ہیں ۔ اسلئے ان سے خود بھی بچنا چاہئے اور دوسروں کوبھی بچانے کی کوشش کرنی چاہئے اور صرف ایسے اعمال ہی اختیارکرنے چاہئیں جو سنت نبوی سے ثابت ہوں کیونکہ کامیابی صرف سنت کی اتباع میں ہی ہے ۔