عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,539
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
نام کتاب
مسند صحابیات رضی اللہ عنہن
نام مصنف
جلال الدین سیوطی
نام ناشر
انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی طرح عام صحابیات اور ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن نے بھی دین کی دعوت و تبلیغ باالخصوص حدیث و سنت کو روایت کرنے کا فریضہ عمدہ طریقے سے ادا کیا۔انہوں نے رسول اللہﷺ سے سنی ہوئی احادیث، آپ کے ذاتی معاملات اور اس حوالے سے آپ کی حرکات و سکنات اور ایک ایک ادا کو محفوظ کر کے امت تک پہنچایا۔اس لیے ازواج مطہرات نہ صرف امہات المومنین ہیں بلکہ امت کی معلّمات بھی ہیں۔ان میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سب سے زیادہ نمایاں اور ممتاز ہیں ۔وہ نہایت ذہین تھیں اور نوجوانی ہی میں رسول اللہﷺ کی زوجیت میں آئیں اور پھر آپﷺ کی وفات کے بعد تقریباً نصف صدی تک زندہ رہیں اور لوگوں کو احادیث سناتی رہیں۔ان سے روایت کردہ احادیث کی تعداد تقریباً2200 ہے ۔بعض علماء اور محدثین نے ’’مسند عائشہ ‘‘ کے نام سے ان کی تمام مرویات کو الگ سے مدون کیا ہے۔اسی طرح امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے مسند احمد میں ’’ مسند النساء‘‘ کے عنوان کے تحت 74 صحابیات کی مرویات کو جمع کیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ مسند صحابیات رضی اللہ عنہن‘‘علامہ جلال الدین عبد الرحمٰن بن ابی بکر السیوطی کی تصنیف ہے جو کہ تقریبا 70صحابیات کی مسانید اور 837روایات پر مشتمل ہے جن میں 6امہات المومنین کی مسانید ہیں۔ فضیلۃ الشیخ نصیر احمد کاشف حفظہ اللہ نے اس عظیم کتاب کا سلیس اردو ترجمہ، علمی تحقیق و تخریج اور تشریح کی ہے۔ (م۔ا)
لنک کتاب
مسند صحابیات رضی اللہ عنہن
نام مصنف
جلال الدین سیوطی
نام ناشر
انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
تبصرہ