عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,516
- ری ایکشن اسکور
- 9,996
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے۔ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بن جاتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے۔ دین و شریعت میں اولاد کی اچھی تربیت ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کے والدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کے ساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کے ساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ان کے ساتھ احسان ان کی بہترین تربیت کرنا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تربیتِ اولاد کا نظام‘‘ ڈاکٹر جاوید اقبال کی تصنیف ہے جو کہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔اس کتاب میں والدین کے لیے ایک جامع رہنمائی ہے۔یہ کتاب بچوں کی جسمانی، ذہنی، اور روحانی نشوونما کے لیے عملی اصول پیش کرتی ہے۔ یہ کتاب تجربہ کار والدین کے مشاہدات پر مبنی ہے، جو تربیت کے جدید اور روایتی طریقوں کا بہترین امتزاج ہے کتاب میں بچے کی پیدائش سے لے کر جوانی تک کے مختلف مراحل کے لیے تربیت کے اصول موجود ہیں۔(م۔ا)
لنک کتاب