ابو داؤد
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 803
- ری ایکشن اسکور
- 224
- پوائنٹ
- 111
روافض کے بھائیوں کا دعویٰ اور حقیقت کی تلخ تصویر
از قلم: ابو فارس الحمیدی
بعض لوگ جو اپنے آپ کو اہلِ سنت کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں مگر عملاً روافــــــــــض کے ترجمان بن چکے ہیں، بڑے وثوق سے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم ایران کی حمایت صرف اس وجہ سے کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کے مقابل کھڑا ہے، اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم اس کے باطل عقائد کو قبول کرتے ہیں، جو کہ ایک دوغلا معیار اور منافقت کی اعلی مثال ہے، فیاللاسف،
یاد رہے اے روافــــــــــض کے چھوٹے بھائیوں شیخینِ کریمین اور امّ المؤمنین سے جسے محبت نہ ہو، ہمیں بھی اس سے کوئی تعلق نہیں، اور نہ محبت ہے، ہم تو ان نظریات کی کھلے عام تردید کرتے ہیں، چاہے آپ کو اچھا لگے یا برا،
ہم پوچھتے ہیں، آخر کب اور کہاں تم نے روافض کی اس کھلی گمراہی اور گستاخی کی تردید کی ہے؟
کیا یہی تمہاری تردید ہے کہ تم نے اسی ''رہبر'' کے لیے غائبانہ نمازِ جنازہ کا اعلان کیا جس نے اپنی کتابوں میں صحابۂ کرامؓ پر زبانِ طعن دراز کی؟
کیا یہی تمہاری براءت ہے کہ تم انہی کے سرکردہ نظریہ سازوں کو اپنے اداروں میں عزت و احترام کے ساتھ مدعو کرتے ہو، جیسا کہ علی اکبر تسخیری کو لاہور بلا کر کیا گیا؟
کیا یہی مخالفت ہے کہ تمہارے وفود ہر سال ایران کے دورے کرتے ہیں تاکہ نام نہاد اسلامی انقلاب کے ''ثمرات'' کا قریب سے مشاہدہ کریں؟
کیا یہی اصول پسندی ہے کہ تم دنیا بھر میں ان کے ہلاک شدگان کے لیے غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کرتے پھرتے ہو؟
کیا یہی غیرتِ ایمانی ہے کہ تم ایک بدنام زمانہ قاتل، سفاک اور ایک خون آشام جرنیل قاسم سلیمانی کو ''شہیدِ اسلام'' قرار دیتے ہو؟
کیا یہی عقیدے کی حفاظت ہے کہ تم ان رافضی مصنفین کی کتابوں کے تراجم کرواتے ہو جن کے اوراق صحابۂ کرامؓ کی توہین و گستاخیوں سے بھرے ہوتے ہیں؟
کیا یہی تمہاری تنقید و براءت ہے کہ تم ان کے ساتھ دنیا بھر میں مجالسِ تقریب قائم کرتے ہو اور پھر اتحادِ امت کے عنوان سے ان سرگرمیوں کو مختلف زبانوں میں رسائل اور کتابچوں کی صورت میں شائع بھی کرتے ہو؟
کیا یہی تمہاری دیانت ہے کہ تمہارے '' امامِ اکبر روح اللہ خمینی'' اور اس کی جماعت کو اسلامی انقلابی قیادت اور اسلامی تربیت یافتہ تحریک قرار دیتے رہے؟
کیا کبھی تم نے ان کی کسی بربریت، کسی ظلم اور کسی خونریزی کے خلاف عوامی اجتماعات میں کھڑے ہو کر صاف اور دوٹوک الفاظ میں مذمت کی؟
بلکہ ستم یہ ہے اور معاملہ یہاں تک پہنچا ہوا ہے کہ روافض تمہاری اپنی کتابوں، خصوصاً خلافت و ملوکیت کے اقتباسات پیش کر کے ہم سے کہتے ہیں: ''ہم نے بھی تو وہی لکھا ہے جو تمہارے ایک مصنف (مودودی) نے لکھا ہے''،
اور تماشہ یہ بھی ہے کہ تم محرم کے نام پر وہی مظاہر اپناتے ہو جو روافض کی پہچان ہیں، تمہارے امامِ اکبر نے عاشورا کے دن سیدنا حسینؓ کے عنوان سے جو تقریر کی، وہ بھی ایک رافضی کے گھر میں کی گئی تھی، اور بعد میں خوف یا مصلحت کے تحت اس کا ذکر بعد کے ایڈیشنوں کے حاشیوں سے خاموشی سے حذف کر دیا گیا،
ان تمام واضح حقائق کے باوجود جب تم پورے اعتماد کے ساتھ یہ دعویٰ کرتے ہو کہ: ''ہم تو روافض کے ناقد اور مخالف ہیں''، فیاللعجب،
تمہارا دوغلا پن اور منافقت دیکھ کر دل بے اختیار شیرازی کے اس مصرعے کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے،
چہ دلاور است دزدے کہ بکف چراغ دارد ... !
یعنی کتنا بے باک ہے وہ چور جو ہاتھ میں چراغ لے کر چوری کرنے نکلتا ہے.
وما علینا إلا البلاغ.