عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,526
- ری ایکشن اسکور
- 9,996
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
سورۃ الملک 30 آیات اور دو رکوع پر مشتمل قرآن مجید کی 67 ویں سورت ہے ۔ اس کا مرکزی موضوع اللہ تعالیٰ کی کائنات پر مطلق بادشاہت، قدرت، اور اس کی تخلیق میں غور و فکر ہے۔ یہ سورت اپنے پڑھنے والے کی مغفرت تک شفاعت کرتی ہے۔سیدنا ابو ھریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا :قرآن مجید میں ایک ایسی سورۃ ہے جس کی تیس آیات ہیں وہ آدمی کی سفارش کرے گی حتیٰ کہ اسے بخش دیا جائے گا ، اور وہ سورۃ تبارک الذی بیدہ الملک ہے ۔ (سنن ترمذی: 2891 ، سنن ابو داود: 1400 ، سنن ابن ماجہ: 3786 )۔ اس حديث سے مراد اور مقصود یہ ہے کہ انسان اس سورۃ کو ہر رات پڑھے اور اس کے احکام پر عمل کرے اور اس میں پائی جانے والی اخبار پر ایمان لائے ۔ زیر نظر کتاب ’’تفسیر سورۂ ملک‘‘ حافظ شاہد عمران صاحب کے خطبات ِجمعہ کی کتابی صورت ہے۔انہوں نے نہایت محنت سے متقدمین و متاخرین ائمہ تفسیر کی مایہ ناز کتب سے استفادہ کر کے یہ بیش قیمت گلدستہ مرتب کیا ہے پہلے ایک آیت مبارکہ مع ترجمہ لکھتے ہیں ،پھر اس کے مشکل الفاظ کی تشریح کرتے ہیں اسی لفظ کا قرآن پاک کے دیگر مقامات پر استعمال بھی بتاتے ہیں ، پھر لغوی تشریح میں کبار اہل لغت سے مفصل عبارات نقل کرتے ہیں ۔سورت ملک کی یہ اولین مطول تفسیر ہے۔ (م۔ا)