• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قربانی کے گوشت میں سے کتنا گوشت گھر میں رکھ سکتے ہیں؟

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,079
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
111
قربانی کے گوشت کے بارے میں رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے:

((فَكُلُوا، وَادَّخِرُوا، وَتَصَدَّقُوا)) (مسلم: 1971)
’’ تم (قربانی کا گوشت) خود بھی کھاؤ، ذخیرہ بھی کر سکتے ہو، اور صدقہ بھی کرو۔‘‘

مذکورہ حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ انسان قربانی کا گوشت جتنا عرصہ چاہے فریز کر کے رکھ سکتا ہے۔

لیکن یہ بات ذہن نشین رہے کہ قربانی کے گوشت میں سے صدقہ ضرور کرنا چاہیے۔ صدقہ کرنے کے بعد باقی ماندہ گوشت فریز کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
﴿فَإِذَا وَجَبَتْ جُنُوبُهَا فَكُلُوا مِنْهَا وَأَطْعِمُوا الْقَانِعَ وَالْمُعْتَرَّ ۚ كَذَٰلِكَ سَخَّرْنَاهَا لَكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ﴾ (الحج: 36)
’’پھر جب (قربانی کے بڑے جانور) کے پہلو گر پڑیں تو ان سے کچھ کھاؤ اور قناعت کرنے والے کو کھلاؤ اور مانگنے والے کو بھی۔ اسی طرح ہم نے انہیں تمہارے لیے مسخر کر دیا، تاکہ تم شکر کرو۔‘‘

والله أعلم بالصواب
 
Top